۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
شاهرخی

حوزہ/ ایران کے صوبہ لرستان میں نمائنده ولی فقیہ نے کہا: امام جمعہ معاشرے کا معنوی باپ اور ان کے لیے مشکلات میں ڈھارس ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ لرستان میں نمائنده ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاهرخی نے صوبہ لرستان کے ائمہ جمعہ کے ساتھ منعقدہ ایک نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: ائمه جمعہ ہمیشہ خلوص اور جہادی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا: صوبے کے ائمه جمعہ نماز جمعہ کے منبر سے عوام کے مسائل، مشکلات اور مطالبات کو اٹھا کر انہیں حکام اور ذمہ داران تک پہنچاتے ہیں۔

حجت الاسلام شاهرخی نے مزید کہا: ائمه جمعہ ہمیشہ نظام اور عوام کی خدمت کے مختلف میدانوں میں حاضر رہے ہیں اور ان شاء اللہ رہیں گے۔ امام جمعہ معاشرے کا معنوی باپ اور مشکلات میں لوگوں کی ڈھارس ہوتا ہے اور لوگ اپنے مسائل اور مشکلات کے لیے ان سے رجوع کرتے ہیں۔

امام جمعہ خرم آباد نے کہا: صوبے کے ائمه جمعہ عوام کے مسائل اور مطالبات کو بیان کرنے میں اور صوبے کی جامع ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لہذا انہیں لوگوں کی خدمت میں جہادی انداز اپنانا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ اس نشست کے اختتام پر صوبے کے مختلف شہروں اور علاقوں کے ائمه جمعہ نے اپنی اپنی خدمات کے دائرہ کار میں درپیش مسائل اور مشکلات کو بھی بیان کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .