۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عابدین صادقی

حوزہ/ حجت الاسلام صادقی نے کہا: علماء و طلاب کو معاشرتی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے اور ان کے حل کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ یہ بیداری معاشرتی نقصانات کی روک تھام میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام عابدین صادقی نے مدرسہ علمیہ زینب کبریٰ (س) ارومیہ میں منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: موجودہ عالمی حالات کے تحت علماء و طلاب کا فریضہ ہے کہ وہ بطور دینی مبلغ اسلامی تعلیمات کو معاشرے تک پہنچائیں اور لوگوں کو اخلاق و درست رویوں کی طرف رہنمائی کریں۔

انہوں نے مزید کہا: علماء کی ایک اہم ذمہ داری لوگوں میں سیاسی بصیرت اور آگاہی کو فروغ دینا بھی ہے۔ انہیں ملک کی سماجی اور سیاسی صورتحال کا درست تجزیہ کرنے اور عوام کو موجودہ مسائل سے آگاہ کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

سپاہ ارومیہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: علماء کو معاشرتی چیلنجز سے آگاہ ہونا چاہیے اور ان کے حل کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ یہ بیداری معاشرتی نقصانات کو روکنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جھوٹی خبریں آج کے دور کا ایک اہم چیلنج ہیں۔ انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورکس کے پھیلاؤ کے ساتھ غلط اور جعلی معلومات کا پھیلاؤ ایک عمومی مسئلہ بن چکا ہے جو عوامی سوچ اور معاشرت پر منفی اثرات ڈالتا ہے لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کو ان مسائل سے آگاہ کریں اور اس کا راہ حل پیش کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .