پیر 11 اگست 2025 - 19:29
حوزہ نیوز ایجنسی؛ حقائق کی تبیین میں پیش پیش ہے

امام جمعہ یزد:

حوزہ نیوز ایجنسی؛ حقائق کی تبیین میں پیش پیش ہے

خبروں کی اشاعت میں سرعت اور دقت، اطلاع رسانی میں برتری کی کلید ہے

حوزہ / امام جمعہ یزد نے انقلاب اسلامی، دین، ولایت اور معارف اسلامی کی صحیح اور مستند معرفی کو حوزہ نیوز ایجنسی کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے قرار دیتے ہوئے اس خبر ایجنسی کی عوامی اعتماد کے اصولوں پر پابندی، معتبر اسناد کے ساتھ خبریں شائع کرنے اور گروہی رجحانات سے پرہیز کرنے پر تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر یزد میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محمد رضا ناصری نے صوبہ یزد میں حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافیوں سے ملاقات میں کہا: خبروں اور اطلاع رسانی کے زیادہ سے زیادہ اثر کے لیے درست منصوبہ بندی اور اشاعت کے نکات پر توجہ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بروقت اور درست خبر رسانی، مناسب وقت اور جگہ کے اصولوں کے ساتھ، خاص طور پر مخالف دھاروں کے مقابلے میں پیش دستی، اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

امام جمعہ یزد نے خبروں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: سماجی، اقتصادی اور عسکری پہلوؤں میں خبر اور اطلاع رسانی کا کردار ناقابل انکار ہے۔ اس میدان میں جو ادارہ یا دھارا خبر کی اشاعت میں تیز تر ہو، وہی برتری حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا: معاشرے تک خبر رسانی کے عمل کے دو پہلو ہیں؛ ایک حقائق کی تبیین اور دوسرا خبروں کو جانبدارانہ اور غیر حقیقی انداز میں اہداف کے حصول کے لیے پیش کرنا۔ افسوس ہے کہ بعض عالمی میڈیا حقیقت کا الٹا رخ دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔

یزد میں نمائندہ ولی فقیہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی میڈیا کے مقابلے میں خبریں بروقت نہ پہنچانے سے عالمی سطح پر ایران کی پہچان متاثر ہوئی ہے لہذا منفی پروپیگنڈا زائل کرنے اور درست و متوازن معلومات فراہم کرنے کے لیے مؤثر طریقے اختیار کرنا ضروری ہے۔

آیت اللہ ناصری نے اسلام اور انقلاب کی صحیح معرفی کو حوزہ نیوز ایجنسی کا اہم فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی، دین، ولایت، مراجع اور معارف اسلامی کی صحیح اور مستند سطح پر بین الاقوامی معرفی اس خبر ایجنسی کی بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ دنیا کو ان مفاہیم کی درست شناخت حاصل ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha