حوزہ نیوز ایجنسی
-
دنیور گلگت میں عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ؛
دنیا بھر میں جاری مظالم کے پیچھے شیطان بزرگ امریکہ ہے، علامہ شیخ مرزا علی
حوزہ/ پارا چنار کے مسئلے کے مستقل حل اور وہاں کے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور راستوں کی بندش سمیت فلسطین اور لبنان میں جاری مظالم کے خلاف شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے زیر اہتمام نمازِ جمعہ کے بعد عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے پر 20 زائرین کی شہادت پر رنجیدہ ہیں، علامہ سید مرید حسین نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے بلوچستان مکران کوسٹل پر زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان روڈ کی درستگی کو یقینی بنائے اور بس ڈرائیور کا مکمل معائنہ کے بعد روڈ پہ آنے کی اجازت دے۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری کا حوزہ نیوز کے صحافیوں سے خطاب:
صحافت کوئی پیشہ نہیں بلکہ ایک مشن اور ذمہ داری ہے
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: صحافت کوئی کام نہیں بلکہ ایک مشن اور ذمہ داری ہے، جیسے عالم دین ہوناجو کہ کوئی پیشہ نہیں بلکہ ایک مشن اور ذمہ داری کا نام ہے۔
-
نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کل ہوگی؛ 70 ممالک کے وفود سمیت 600 سے زائد صحافی شریک ہوں گے
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان کل صدارتی عہدے پر براجمان ہوں گے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں 70 سے زائد ممالک کے وفود اور ملکی و بین الاقوامی 600 سے زائد صحافی شریک ہوں گے۔
-
آیت اللہ سید احمد خاتمی کا حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو:
حوزہ علمیہ سے متعلق دقیق خبروں کے لئےحوزہ نیوز ایجنسی کی طرف رجوع کریں/ حوزہ میں 200 سے زیادہ تفسیر قرآن کے دروس منعقد ہوتے ہیں
حوزہ/ حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: مجھے لگتا ہے کہ حوزہ علمیہ نے قرآن کریم کے تئیں اپنا قرض ادا کر دیا ہے، لیکن ہمیں اسی پر اکتفاء نہیں کرنا چاہئے، ہم قرآن کے ہمیشہ مقروض رہیں گے لہذا ہمیں قرآن اور قرآنی تعلیمات کو ہر جگہ بالخصوص حوزہ علمیہ میں مسلسل آگے بڑھانا چاہیے۔
-
حوزہ نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں کا 18واں سال؛ ہندی سائٹ کا باقاعدہ افتتاح
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کی آفیشل ویب سائٹ ”حوزہ نیوز ایجنسی“ کی سرگرمیوں کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر، اس ویب سائٹ پر ہندی سائٹ کا نیز اضافہ اور باقاعدہ طور افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
-
حوزہ نیوز ہندی سائٹ کا باقاعدہ افتتاح:
ہندوستان کے مسلمان ایک اہم سرمایہ اور طاقت ہیں، آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حوزہ نیوز اسلام اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات سے ماخوذ ہے، کہا کہ حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندوستان میں سرگرمی قابلِ قدر اقدام ہے۔ ہندوستان کے مسلمان ایک اہم سرمایہ اور طاقت ہیں، لہٰذا ہندوستان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی:
اطلاع رسانی کے میدان میں حوزہ نیوز ایجنسی کا جامع نقطہ نظر قابل تعریف و تحسین ہے
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: طلباء معاشرے کے درد کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔ آج بحمد اللہ ملک میں 900 سے زیادہ امام جمعہ فعالیت انجام دے رہے ہیں اور جب بھی ہم حکام کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں تو اس میں صرف لوگوں کی معیشت، مشکلات اور پریشانیاں اور اقتصادی مسائل کو مطرح کرتے ہیں۔
-
علی فقیہ حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے چیف ایڈیٹر مقرر
حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جناب علی فقیہ کو حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے نئے چیف ایڈیٹر کے طور پر متعارف کرایا گیا۔
-
مدرسہ علمیہ امام باقر (ع) کے مدیر:
مسلم حکمرانوں نے صرف امریکہ اور یورپ کی خاطر غزہ کو تنہا چھوڑ دیا ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید جلال حسینی نے کہا:انسانیت اور عالم اسلام کے خلاف اس جرم سے زیادہ کہیں زیادہ افسوس اس بات پر ہے کہ عالمی برادری خاموش ہے اور دوسری طرف اسلامی ممالک کے قائدین بھی صرف ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں اور فلسطین اور غزہ کے عوام کو ان کے حال پر تنہا چھوڑ دیا ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں؛
حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
حوزہ / روز صحافی کی مناسبت سے حوزہ علمیہ کے سرپرست کی موجودگی میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگاروں اور صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
کرمانشاہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو اعزاز سے نوازا گیا
حوزہ/ کرمانشاہ میں مدرسہ علمیہ حافظین قرآن کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام شہباز خان نے کرمانشاہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو اعزاز سے نوازا۔
-
امام محمد باقر ؑ اسلامی ممالک کو لاحق بیرونی خطرات پر کڑی نگاہ رکھتے تھے، علامہ سید محمد حسن نقوی
حوزہ/ مدرسہ امام المنتظر قم کے سربراہ نے کہا کہ امام محمد باقر ؑ امت مسلمہ کے سیاسی مسائل سے بے حد پریشان رہتے تھے۔ اگرچہ خلافت پر نبی امیہ قابض تھے اور نبی امیہ کے آئمہ اہلبیت ؑ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے مگر آپ اسلامی مملکت کو لاحق بیرونی خطرات پر کڑی نگاہ رکھتے تھے۔
-
حوزہ نیوز ایجنسی کو عید غدیر ایوارڈ سے نوازا گیا
حوزہ/ دینی اور ثقافتی خدمات کے اعتراف اور صحافتی تعاؤن کے پیش نظر حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر مولانا سید محمود حسن رضوی کو عید غدیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
-
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کو ریاستی سطح کے اعزاز سے نوازے جانے پر شاندار استقبال
حوزہ/امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے شعبہ صحت کو ریاستی سطح کے اعزاز سے نوازے جانے پر مرکزی ادارہ کے طرف سے شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
-
خبر غم؛
آیت اللہ سید محمد صادق روحانی نے دار فانی کو الوداع کہا
حوزہ/ 16 دسمبر بروز جمعہ شام کے وقت حوزہ علمیہ قم کے ممتاز فقیہ اور عالم دین آیت اللہ سید محمد صادق روحانی نے دار فانی کو الوداع کہہ دیا۔
-
سوشل میڈیا کے دور میں حوزہ نیوز ایجنسی کی فعالیت لائق تحسین ہے، حجت الاسلام اشفاق وحیدی
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: موجودہ دور میں ایک ایسے ادارے کی ضرورت تھی جو حق و باطل اور صداقت کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہچائے۔ آج کا دور جو روز بروز مشکلات کا شکار ہو رہا ہے اس کی بڑی وجہ عوام تک صحیح معلومات کا نہ پہچانا ہے۔
-
فیس بُک انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار،اربعین ملین مارچ سے پہلے ہی حوزہ نیوز ایجنسی کا آفیشل فیسبوک پیچ بند کردیا
حوزہ/ فیسبوک کی جانب سے عراق میں ملین مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی حوزہ نیوز ایجنسی کا اردو زبان میں آفیشل فیسبوک ایران امریکہ کشیدگی کی و تعصب کے سبب بند کردیا گیا ہے۔