جمعہ 7 مارچ 2025 - 12:54
ایرانی وزیر علوم کا حوزہ نیوز ایجنسی اور حوزہ علمیہ کے انٹرنیٹ ٹی وی اسٹال کا دورہ

حوزہ/ 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش میں ایران کے وزیر علوم و تحقیق و ٹیکنالوجی، ڈاکٹر حسین سیمائی صراف نے حوزہ نیوز ایجنسی اور حوزہ علمیہ کے انٹرنیٹ ٹی وی کے اسٹال کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش میں ایران کے وزیر علوم و تحقیق و ٹیکنالوجی، ڈاکٹر حسین سیمائی صراف نے حوزہ نیوز ایجنسی اور حوزہ علمیہ کے انٹرنیٹ ٹی وی کے اسٹال کا دورہ کیا۔

وزیر علوم نے اس موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی اور انٹرنیٹ ٹی وی کی جانب سے نمائش کی خبروں کے مؤثر کوریج کو سراہا۔ انہوں نے ان اداروں کی میڈیا سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مزید ترقی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی قرآن کریم نمائش مصلی تہران میں جاری ہے، جہاں مختلف ادارے اور تنظیمیں قرآنی علوم اور اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha