جمعرات 6 مارچ 2025 - 13:48
قرآن؛ حکمرانی اور ترقی کا سرچشمہ: امام جمعہ تہران

حوزہ/ تہران کے عارضی امام جمعہ، حجت‌ الاسلام والمسلمین سید محمدحسن ابوترابی فرد نے 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ قرآن حکمرانی کے اعلیٰ اصول فراہم کرتا ہے، جنہیں معاشرتی، سیاسی اور اقتصادی امور میں بروئے کار لایا جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے عارضی امام جمعہ، حجت‌ الاسلام والمسلمین سید محمدحسن ابوترابی فرد نے 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ قرآن حکمرانی کے اعلیٰ اصول فراہم کرتا ہے، جنہیں معاشرتی، سیاسی اور اقتصادی امور میں بروئے کار لایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن صرف ایک کتاب نہیں بلکہ زندگی اور سماجی نظم و نسق کا مکمل رہنما ہے، جیسا کہ حضرت فاطمہؑ نے فرمایا کہ نبی اکرم (ص) کا اخلاق قرآن تھا اور امیرالمؤمنین علیؑ بن ابی طالب علیہ السلام بھی قرآن کا عملی نمونہ تھے۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی کی تشکیل کے بعد اب اسلامی حکومت کے قیام کی جانب بڑھنا ضروری ہے، جیسا کہ رہبر انقلاب نے بھی اس کی تاکید فرمائی ہے۔ انہوں نے حضرت یوسفؑ کی حکمرانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب حکمرانی قانون کی بالادستی اور شایستہ افراد کے انتخاب پر مبنی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ قرآن معیشت کو مضبوط کرنے پر زور دیتا ہے، اور آج ہمیں ایک منصفانہ مالیاتی نظام کی ضرورت ہے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

آخر میں، انہوں نے قرآنی نمائش کو دینی تعلیمات کے فروغ کا بہترین موقع قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تقریب معاشرے میں قرآنی اقدار کے فروغ کا سبب بنے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha