۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
مطلع الفجر ورکشاپ

حوزہ/ متاب جموں و کشمیر کی جانب سے 28 سے 30 جولائی تک تین روزہ تعلیمی تربیتی و فکری مطلع الفجر ورکشاپ اپنے اختتام کو پہنچا۔ قوم و ملت کے نوجوان اور جوانوں کے لیے تین روزہ ورکشاپ میں مختلف موضوعات کے علاؤہ عملی طریقہ کار بھی پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ورکشاپ میں وادی اور بیرون وادی کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس تین روزہ ورکشاپ میں جہاں کئی اہم موضوعات پہ فکری اور علمی گفتگو ہوئی وہیں پہ عملی طور پہ بھی معاشرے میں بنتے، بگڑتے ہوئے حالات پہ بھی گفت و شنید ہوئی۔

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

ورکشاپ میں شریک جوانوں نے علماء کی قیادت میں ضلو انت ناگ کے تاریخی مغل باغ (ویری ناگ) میں عشق معنوی کے نام سے ایک اہم پروگرام کا اہتمام بھی کیا جس میں نوجوانوں نے صفائی اور نظافت کی مہم کے حوالے سے صفائی کلچر جو کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے، کی طرف توجہ دلاتے ہوئے خود سے صفائی اور متعلقہ افراد سے اس بارے میں گفتگو کی کہ تاریخی اور سیاحتی مقامات کو ہر لحاظ سے پاک و صاف رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

اس دوران باغ میں ڈرگس اور منشیات کے خلاف مہم چلائی گئی جس میں علماء اور جوانوں نے باغ کے اندر موجود دیگر سیاحوں کو اس مہلک بیماری کے بارے میں آگاہ کیا کہ وہ اپنی نسل اپنے بچوں کو کس طرح سے منشیات اور نشے سے پاک و صاف رکھ سکتے ہیں۔

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی گئی کہ انتظامیہ کو بھی ان امور سے نمٹنے کے لئے ایک ٹھوس، منظم اور پُرعزم پروگرام بنانے کی ضرورت ہے۔

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

علماء اور دیگر جوانوں نے اس پہ بات تاکید کی کہ جب تک والدین اور مختلف ادارے جو سماجی لیول پہ معاشرے کے لیے مفید ہوتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر اس بیماری اور نشے کا خاتمہ نہ کریں تب تک یہ کام ختم نہیں ہو پائے گا اس کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے سلسلے میں اور ماحولیات سے بڑھتی ہوئی انسانی سماج کے اندر مشکلات کے بارے میں بھی گفت و شنید ہوئی۔

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

آخر میں امت مسلمہ اور بالخصوص امت کشمیر کو ایک مرتبہ پھر قرآن کی طرف لوٹنے کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ اگر امت اور سماج کے افراد قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے رہیں گے تو ان جیسے ناگہانی اور مہلک مسائل اور آفتوں سے بھی سماج اور سماج کے افراد کو بچایا جا سکتا ہے، لہٰذا ان سب بیماریوں کا علاج قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے اس کے علاؤہ امیر المؤمنین علیہ الصلوۃ والسلام کی عظیم الشان کتاب نہج البلاغہ کی طرف بھی لوگوں کی توجہ مبذول کرائی گئی۔

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

جوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، قرآن اور نہج البلاغہ اٹھا کر یہی پیغام دیا کہ اگر انسانی سماج کو کوئی بچا سکتا ہے تو وہ یا قرآنی طرز تعلیم ہے یا پھر نہج البلاغہ کے نایاب فرامین اور انسانی زندگی کو سدھارنے والے انمول اصول زندگی ہیں۔

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

کارگاہ میں شہدائے انقلاب اور شہدائے اسلام سے متعلق ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شہداء کی سیرت اور ان کے طرز زندگی کو احیاء کرنے پہ تاکید کی گئی۔

نمائش میں ایک حصہ شہید مرتضیٰ مطہری کی 40 جلدوں پر مشتمل کتاب سیریز بنام "حکمت مطہر" کی بھی نمائش پیش کی گئی۔

اس نمائش کے افتتاح کے لیے وادی کشمیر کے معروف و مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر سمیر صدیقی کو مدعو کیا گیا تھا۔

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

ڈاکٹر صدیقی نے جوانوں کے اس حکمت آمیز قدم کو سراہتے ہوئے اپنے خطاب میں جوانوں کو مزید ایسے پروگراموں کی رغبت دلانے پر تاکید کی۔

اختتامی تقریب میں ڈاکٹر سمیر صدیقی کے ہاتھوں سے شرکاء کارگاہ کے درمیان اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ علمائے کرام اور اساتذہ میں مولانا عاشق حسین صاحب، مولانا بشیر احمد بٹ صاحب، مولانا مظفر حسین بٹ صاحب، مولانا محمد اشرف متو صاحب اور بیرون وادی کے معروف اسلامی اسکالر مولانا کفایت حسین انصاری صاحب نے اپنے نایاب دروس کے ذریعے سے مختلف مسائل میں جوانوں کی رہنمائی کی۔

متاب جموں وکشمیر کی جانب سے تین روزہ مطلع الفجر ورکشاپ کا انعقاد+رپورٹ و تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .