۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر

حوزہ/ عید اکبر عید سعید غدیر کی مناسبت سے انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے اہتمام سے وادی بھر میں شب عید کے علاوہ آج غدیر کے روز بھی مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور مامگنڈ میں عظیم الشان محفل غدیر کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مکاتب کے طلاب کے علاؤہ مومنین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید اکبر عید سعید غدیر کی مناسبت سے انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے اہتمام سے وادی بھر میں شب عید کے علاوہ آج غدیر کے روز بھی مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور مامگنڈ میں عظیم الشان محفل غدیر کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مکاتب کے طلاب کے علاؤہ مومنین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

عید غدیر؛ مؤمنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن ہے، آغا سید حسن 

انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ حجۃالوداع سے واپسی پر غدیر خم کے مقام پر پیغمبر اسلام ﷺ نے جو فصیح و بلیغ خطبہ سوا لاکھ حجاج کرام کے سامنے دیا وہ رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے کامیابی اور سربلندی کا دستور العمل ہے، جس میں رسول اکرم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے تاکیدی حکم سے علی ابن ابی طالب ؑاور انکی اولاد معصومین ؑ کی امامت و ولایت کا عہد و پیمان مسلمانوں سے لیا گیا۔

عید غدیر؛ مؤمنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن ہے، آغا سید حسن 

آغا صاحب نے کہا کہ اس عید کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ رسول کے فرمان کو آئندہ نسل تک پہچانے کی خاطر جشن کی محفلیں انعقاد کریں۔

عید غدیر؛ مؤمنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن ہے، آغا سید حسن 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .