۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی جنرل سیکریٹری مجلس علمائے ہند و امام جمعہ لکھنؤ نے منجمنٹ اماکن متبرکہ حرم مطھر امام رضا و دیگر شعبہ کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی جنرل سیکریٹری مجلس علمائے ہند و امام جمعہ لکھنؤ نے منجمنٹ اماکن متبرکہ حرم مطھر امام رضا و دیگر شعبہ کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔

آستان قدس رضوی، ہندوستان میں شیعت اور زائرین پر خاص توجہ دیں، مولانا کلب جواد نقوی
منیجمنٹ اماکن متبرکہ استان قدس رضوی

اس ملاقات میں مولانا سید کلب جواد نقوی نے معاون تبلیغات آستان قدس رضوی جناب ڈاکٹر شریعتی نژاد سے گفتگو کرتے ہوئے زائرین ہندوستان کی سہولیات کے لئے کہا کہ حتی الامکان زائرین ہندوستان کو حرم مطھر میں اردو زبان کے پروگرامون میں شرکت کرنے کی تشویق کی جائے تاکی وہ معنویت اور آداب زیارت امام رئوف سے زیادہ سے زیادہ آگاہ ہوسکین اور زائرین کو دسترخوان امام رضا سے شرفیاب ہونے کے لئے آسان طریقہ فراھم ہوں جس کے ذریعہ وہ تبرک متبرک سے شرفیاب ہوسکیں۔

آستان قدس رضوی، ہندوستان میں شیعت اور زائرین پر خاص توجہ دیں، مولانا کلب جواد نقوی
معاون تبلیغات استان قدس رضوی

اس ملاقات میں معاون محترم تبلیغات آستان قدس رضوی نے کہا ہندوستان میں مومنین کو زیاد تشویق دلائی جائے کہ زیارت امام رضا علیہ السلام و ائمہ معصومیں علیہم السلام کے لئے کثرت سے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کی ہر زبان کے زائرین کے لے پروگرام رکھے جاتے ہیں اور اردو زبان کے زائرین کے لئے ہر روز مجالس و دیگر پروگرام رکھے جاتے ہیں۔

آستان قدس رضوی، ہندوستان میں شیعت اور زائرین پر خاص توجہ دیں، مولانا کلب جواد نقوی
منیجمنٹ زائرین غیر ایرانی استان قدس رضوی

اس ملاقات میں شعبہ زائرین غیرایرانی کے مدیر حجت الاسلام ڈاکٹر ذوالفقاری بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ حرم مطہر کی جانب سے حتی الامکان سہولیات زائرین کے لئے فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور رواق غدیر میں اردو پروگرام بھی ہر روز رکھا جاتا ہے اور صبح سے شام تک اردو زبان افراد موجود رہتے ہیں جو زائرین کی رہنمائی کرتے ہیں اور مسائل شرعی و آداب زیارت بھی بتاتے ہیں۔

آخر میں مجلس علمای ہندوستان کے جنرل سگریٹری و امام جمعہ لکھنؤ کو رواق غدیر حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں دو روزہ مجالس خطاب کرنے کی دعوت دی گئی۔

اسکے علاوہ آستان قدس رضوی میں شعبہ بین الملل کے مدیر حجۃ الاسلام ڈاکٹر فقیہ اسفندیاری سے ملاقات کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے ہندوستان اور شیعان ہندوستان کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آستان قدس رضوی کو ہندوستان میں شیعت کے اوپر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے جو کہ بہت ضروری ہے اسکے علاوہ آستان قدس رضوی کی طرف سے بہت سے ایسے کام ہیں جو آستانہ کو ہندوستان میں کرنے کی ضرورت ہے ان میں کچھ اہم امور ایسے جس سے نہ صرف شیعت قوم فاہدہ بلکہ ہر مسلک کے لوگ استفادہ کریں تاکہ کرامت امام رؤوف دنیا والوں کے سامنے اور زیادہ واضح اور روشن ہو سکے۔

آستان قدس رضوی، ہندوستان میں شیعت اور زائرین پر خاص توجہ دیں، مولانا کلب جواد نقوی
معاون بین الملل استان قدس رضوی

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ ہم شعبہ بین الملل کے ذریعہ آستان قدس رضوی سے گزارش کرتے ہیں کہ ہندوستان میں امام رضا علیہ السلام کے نام سے ایک ہاسپٹل تیار کیا جائے تاکہ اس سے ہر مسلک کے لوگ استفادہ کر سکیں دوسرا آستان قدس رضوی کی جانب سے ہندوستان میں شعبہ آستان قدس کا افتتاح کیا جائے تاکہ جو بھی زائر زیارت امام رؤوف کے لئے آنا چاہ رہا ہو اسکو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

اسکے علاوہ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری و امام جمعہ نے مدیریت عالی حرم مطہر امام رضا علیہ السلام جناب ڈاکٹر رضا خوراکیان سے ملاقات کی مدیریت عالی نے خیر مقدم کہتے ہوئے جنرل سیکریٹری کا استقبال کیا۔

گفتگو کے دوران شیعیان ہندوستان کے سلسلہ سے کہا کہ آستان قدس رضوی کو ہندوستان جیسے عظیم ملک میں شیعیان ہند کے حوالے سےکام کرنے کی سخت ضرورت ہے جس طریقہ سے آستان قدس دیگر ممالک میں خدمات انجام دے رہا ہے اسی طریقہ سے اسکو ہندوستان میں کام کرنے کی ضرورت اور اسکے لئے ہم آپکو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ایک سفر پر ہندوستان آئیں تاکہ آپ خود وہاں کے حالات سے بہتر سے بھتر آگاہ ہو سکیں کہ آستان قدس رضوی کو کس کام کی وہاں پر ضرورت ہے۔

مدیریت عالی اماکن متبرکہ آستان قدس رضوی حرم مطہر نے مولانا کلب جواد نقوی سے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا انشاءاللہ آستان قدس رضوی کی جانب سے مکمل کوشش ہوگی کہ وہاں پر جن امور کو آپنے بیان کیا ہے اسکو عملی جامہ پہنائے اور آخر میں ہم کا پھر سے خیر مقدم کرتے ہیں اور آپکی خدمات کو سراہتے ہیں کہ آپکی دینی اور دنیاوی لحاظ سے خدمات ہندوستان جیسے عظیم ملک میں ناقابل فراموش ہے اور ہم آپکی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .