۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سیمینار

حوزہ/ امام خمینی (رح) کی 35 ویں برسی اور شہدائے خدمت کی یاد میں سرزمین جنیر میں ایک شاندار سیمینار ہوا، جس مختلف علمائے کرام نے امام راحل اور شہدائے خدمت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز امام بارگاہ نجفی میں جنیر کے جوانوں کی کمیٹی فورٹین اسٹار گروپ کی جانب سے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور شہدائے خدمت کی یاد میں ایک عظیم الشان سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں شہر کے مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جنیر میں شہدائے خدمت اور امام خمینی (رح) کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

سیمینار سے حجت الاسلام مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا شاہد پردھان اور مولانا سید حسین عباس عابدی نے خطاب کیا اور نظامت کے فرائض جناب واجد حسن صاحب نے انجام دیئے اور معروف شاعر اہل بیت علیہم السلام محترم فائق جنیری نے اپنے بہترین اشعار کے توسط سے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنیر میں شہدائے خدمت اور امام خمینی (رح) کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

جنیر میں شہدائے خدمت اور امام خمینی (رح) کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کمیٹی فورٹین اسٹار گروپ ہر سال امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی یاد میں پروگرام منعقد کرتی ہے۔

جنیر میں شہدائے خدمت اور امام خمینی (رح) کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .