امام خمینی ؒ
-
ویڈیو/ امام خمینی (رح) کے ساتھی اور نڈر مجتہد
حوزہ/ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے فرزند، شہید سید مصطفٰی خمینی سے متعلق رہبرِ انقلابِ اسلامی کا اہم بیان!
-
یوم اللہ ۱۳ آبان: تاریخ کے اہم سنگ میل اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کی علامت
حوزہ/ ۱۳ آبان ۱۳۴۳ کو حضرت امام خمینی (رہ) کی ترکیہ میں تبعید، ۱۳ آبان ۱۳۵۷ کو تہران کی یونیورسٹی میں طلباء کے قتل عام، اور ۱۳ آبان کو امریکی سفارت خانے پر قبضہ، یہ تینوں واقعات اسلامی انقلاب کی تحریک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان تینوں واقعات کی پہچان (استکبار کے خلاف جدوجہد) تھی، اور اسی وجہ سے اس دن کو یادگار "یوم ملی مبارزہ با استکبار" کہا جاتا ہے۔
-
یوم اللہ (13 آبان) کے موقع پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا بیان:
امریکہ کے خلاف جدوجہد استقامت اور پائیداری کے ساتھ جاری رہنی چاہیے
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے یوم اللہ ۱۳ آبان اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے شہداء، خصوصاً ۱۳ آبان ۱۳۵۷ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس دن کی عظمت کو منانے اور امریکہ کے جرائم اور غاصب صیہونی ریاست، کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔
-
اسماعیل ہنیہ اور اب یحییٰ السنوار؛ کیا مزاحمتی نظریے کو ختم کیا جا سکتا ہے؟
حوزہ/ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اب مزاحمتی محاذ کے لیے یحییٰ سنوار کی شہادت بھی یقیناً ناقابلِ فراموش نقصان ہے، لیکن نظریے کو ختم کیا جانا ناممکن ہے، کیونکہ لگ بھگ 75 سال سے جاری اس مزاحمت میں تحریکِ حماس نے بڑے بڑے کمانڈروں کی قربانیاں پیش کی ہیں، لہٰذا مزاحمت پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔
-
لبنان میں شیعہ اور سنی اتحاد کے ذریعے ہی اسرائیل کا خاتمہ ہوگا: شیخ غاذی حنینہ
حوزہ/ رئیس مسلم علماء کونسل لبنان کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے کہا ہے کہ لبنان میں شیعہ اور سنی اتحاد کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اس اتحاد کے ذریعے صہیونی دشمن کو شکست دیں گے۔
-
امام خمینیؒ کے ”ہفتۂ وحدت“ کا پیغام
حوزہ/مسلمانوں کو اور قریب لانے کے لیے 12 اور 17 ربیع الاول کے درمیان فرق کو ختم کرتے ہوئے بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے ’ہفتہ وحدت‘ کا اعلان کیا تھا۔
-
60 سال قبل آج ہی کے دن پپسی کولا کی خرید و فروخت حرام قرار دے دی گئی تھی
حوزہ/ آیت اللہ خمینی نے 60 سال قبل آج ہی کے دن (6 شہریور 1343) پپسی کولا کی فروخت سے منع کر دیا تھا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی اربعین واک میں شرکت کے لئے عراق پہنچے
حوزہ/ امام خمینی (علیہ الرحمہ) کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی ایران کے خسروی بارڈر سے کربلا کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔
-
شاہ ایران کے زمانے میں عزاداری پر پابندی کے زمانے میں
ایک فرضی جنازہ بنا کر امام حسین (ع) پر گریہ کرنے کا واقعہ
حوزہ/ رضا شاہ کے زمانے میں جب ماہ محرم عزاداری امام حسین علیہ السلام پرپابندی ہو اکرتی تھی، میں اور امام خمینی اور کچھ دوست اکٹھے ہوئے اور سوچ رہے تھے کہ کیا کیا جائے اور کہاں جایا جائے تا کہ کوئی مجلس مل جائے اور ہم امام مظلوم پر کچھ دیر گریہ و زاری کر سکیں۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمیان:
رہبر انقلاب اسلامی اپنی ذاتی زندگی پر رقوم شرعیہ اور بیت المال کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرتے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمیان نے کہا: رہبر معظم انقلاب حتیٰ اپنے تحفوں کا خمس بھی ادا کرتے ہیں، امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب دونوں نے ہی اپنے ذاتی استعمال کے لیے بیت المال کے پیسے کو ہاتھ نہیں لگاتے۔
-
ناگپور میں شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں عظیم الشان تقریب منعقد+رپورٹ
حوزہ/ امام مہدی (عج) ایجوکیشن سوسائٹی ناگپور ہندوستان کے زیر اہتمام شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 35 ویں برسی کی یاد میں ۲ جون 2024ء کو مدرسہ حسینیہ ناگپور میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔
-
جنیر میں شہدائے خدمت اور امام خمینی (رح) کی یاد میں سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ امام خمینی (رح) کی 35 ویں برسی اور شہدائے خدمت کی یاد میں سرزمین جنیر میں ایک شاندار سیمینار ہوا، جس مختلف علمائے کرام نے امام راحل اور شہدائے خدمت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
-
تحریک حریت کے امین امام خمینی طاب ثراہ
حوزہ/ وہ تحریک حریت کا امین اپنے امام حریت و نہضت کے خاک قدم کو سرمہ بنا کر وسعت فکر میں خاک شفا کا صدقہ اتار کر فلک بوس حکومت کے مناروں کو تسبیح کے دانوں سے بکھیر منہدم کر رہا تھا اور مصلے کے مسند سے سجدوں کی ابر و بچانے کا ہنر جو در سیدالشہدا سے سیکھا تھا اسے بروے کار لاکر خواب غفلت میں پڑی ہوئی ایرانی قوم کے ضمیر و خمیر کو جھنجوڑ کر قلم فکر و فقہاہت کی عظمتوں سے آشنا کرا رہا تھا۔
-
علمی نشست بعنوان صدور انقلاب:
انقلابِ اسلامی کا ہدف، عالمی سطح پر قرآنی تعلیمات کا فروغ ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی
حوزہ/ حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے ”صدور انقلاب“ کے عنوان سے منعقدہ علمی نشست سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے ہمیں رہبرِ کبیر خمینی بت شکن جیسی عظیم اور بابصیرت شخصیت سے نوازا، کہا کہ انقلابِ اسلامی کا ہدف، عالمی سطح پر قرآنی تعلیمات کا فروغ ہے۔
-
امام خمینی (رہ) نے ائمہ اطہار (ع) کی امیدوں اور آرزؤوں کو پورا کیا: حجۃ الاسلام مومنی
حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم (س) نے کہا:انسان کو چاہیے کہ وہ ان تمام مواقع اور نعمتوں کی قدر کرے جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہیں اور راہ سعادت پر گامزن رہنے کے لیے ان نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے، امام خمینی (رہ) نے مواقع سے فائدہ عظیم استفادہ کیا اور انقلاب اسلامی کو فتح دلا کرکے ائمہ اطہار علیہم السلام کی امیدوں اور آرزؤوں کو پورا کیا۔
-
سینیگال میں امام خمینی کی یاد میں تقریب کا انعقاد
حوزہ/ مغربی افریقی ملک سینیگال میں امام خمینی علیہ الرحمہ کی برسی کے موقع پر نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
-
تحریکِ حریت کے امام امامِ خمینی طاب ثراہ
حوزہ/شہنشاہیت جس کے تکلم کی تلوار سے لرزہ بر اندام ہو رہی ہو ، وہ تحریک حریت کا امین اپنے امام حریت و نہضت کے خاک قدم کو سرمہ بنا کر وسعت فکر میں خاک شفا کا صدقہ اتار کر فلک بوس حکومت کے مناروں کو تسبیح کے دانوں سے بکھیر منہدم کر رہا تھا اور مصلے کے مسند سے سجدوں کی ابر و بچانے کا ہنر جو در سیدالشہدا سے سیکھا تھا اسے بروے کار لاکر خواب غفلت میں پڑی ہوئی ایرانی قوم کے ضمیر و خمیر کو جھنجوڑ کر قلم فکر و فقاہت کی عظمتوں سے آشنا کرا رہا تھا۔
-
15 خرداد کے شہداء زمانہ غائب کے مظلوم ترین شہید ہیں: چیئرمین ائمہ جمعہ پالیسی کونسل
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے کہا: 15 خرداد کے شہداء زمانہ غائب کے مظلوم ترین شہید اور "السَّابِقُونَ الأَوَّلُون" کے مصادیق میں سے ایک ہیں۔
-
امام خمینیؒ کی ۳۵ویں برسی سے رہبر معظم کا خطاب:
امریکہ، صیہونی حکومت کی پشت سے اپنا ہاتھ کھینچنے پر مجبور ہو جائے گا
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر کی صبح امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پینتیسویں برسی کے پروگرام میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینیؒ کے افکار و نظریات میں مسئلۂ فلسطین کی اہمیت کی تشریح کی اور کہا کہ فلسطین کے بارے میں امام خمینیؒ کی پچاس سال پہلے کی پیشگوئی رفتہ رفتہ عملی جامہ پہن رہی ہے۔
-
کراچی پاکستان میں امام خمینی (رح) اور مسئلہ فلسطین کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس؛ پاکستانی سابق صدر کی خصوصی شرکت اور خطاب
حوزہ/ کراچی پاکستان میں امام خمینی (رح) اور مسئلہ فلسطین اور ایرانی صدر شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سمیت علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
تصاویر/ انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت امام خمینی ؒ کی برسی کے موقع پر عظیم الشان اتحاد بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی ؒ کی 35ویں برسی کی مناسبت سے انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں اتحاد بین المذاہب کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیعہ سنی علمائے کرام سمیت دیگر ادیان کے پیشواؤں نے نیز بھرپور شرکت کی۔
-
امام خمینی (رح) دور حاضر کی سب سے بڑی اور تاریخی تحریک کے بانی تھے، آیت اللہ اعرافی
حوزه/ عراق؛ کوفہ یونیورسٹی میں امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے حوزات علمیہ نجف اشرف اور قم المقدسہ کے اساتذہ اور طلاب، ایران و عراق کے اعلیٰ سیاسی حکام اور عراقی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور طلباء کی موجودگی میں تقریب کا انعقاد ہوا۔
-
امام خمینی (رح) نے اپنے کردار سے بیداری پیدا کی
حوزه/ قلب میں سوز نہیں، روح میں احساس نہیں، فکر میں تحریک نہیں، قدرٍ توحید نہیں، عمل میں ترجمانیٔ آیات نہیں اور سورۃ الزلزال کی آیات مبارکہ نمبر 8-7 پر نظر نہیں "پھر وہ دیکھ لیں گے اگر ذرہ برابر بھی نیکی کی ہوگی۔ اور اپنی بدی بھی دیکھ لیں گے گو وہ ذرہ برابر ہی کی ہو۔"
-
امام خمینیؒ کربلا میں ایک دن میں دو بار حرم جایا کرتے تھے
حوزہ/ نجف میں ان کے پندرہ سالہ قیام کے دوران ان کا یہی سلسلہ جاری رہا، اور کربلا میں بھی امام خمینیؒ روزانہ دو بار حرم پر جاتے تھے، ایک مرتبی قبل از ظہر اور ایک مرتبہ بعد از ظہر۔
-
نذرانۂ عقیدت؛ برسئ امام خمینیؒ:
عدل نے ظلم کا سارا دم و خم توڑ دیا|علم نے جہل کے لشکرکا بھرم توڑ دیا،سید لیاقت علی کاظمی الموسوی
حوزہ/حاکمیت پئے ایمانِ خدا ناب ہوئی،اور ایراں کی زمیں نور کا اک باب ہوئی،سطوت شاہی اسیرِ دمِ گرداب ہوئی،فارسی! باعث حیرانئ اعراب ہوئی!،حرفِ حق! شمعِ شریعت سے ضیا ء بار ہوا،ملک سلمان علؑی والوں سے گلزار ہوا۔
-
امام خمینیؒ کی 35ویں برسی کی تقریب کا آغاز
حوزہ/ امام خمینی کی 35ویں برسی کی تقریب کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوچکا ہے۔
-
امام خمینی (رح) کی 35ویں برسی کے موقع پر حوزہ نیوز کی خصوصی رپورٹ:
امام خمینی (رح) کو پہچانیں
حوزہ/ ہر سال 3 جون کو عالم اسلام کے عظیم رہبر، فقیہ دانا، حکیم، مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمٰی سید روح اللّٰہ موسوی خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی دنیا بھر شایانِ شان طریقے سے منائی جاتی ہے، اس سلسلے میں امسال بھی مختلف ممالک خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
-
بمناسبت برسئ امام راحل:
امام خمینی (رح) نے علم و عمل، صبر و شکر اور جدوجہد سے انقلاب برپا کیا
حوزہ/ ہر سال 3 جون کو ایران میں رہبر کبیر آیت اللہ روح اللہ امام سید الموسوی خمینی کی 35 ویں یوم برسی جوش، جذبہ اہتمام و عقیدت سے منایا جاتا ہے۔ آپ کی وفات 3 جون 1989 عیسوی کو حرکت قلب بند ہونے سے تہران میں ہوئی۔ آپ کی والدہ ماجدہ حضرت خدیجہ میر دامادی تھیں اور پدر بزرگوار کا نام سید مصطفٰی موسوی تھا۔
-
حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما:
امام خمینی (رح) کی قیادت میں انقلابِ اسلامی کی کامیابی، امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے رہنما شیخ دعموش نے کہا ہے کہ امام خمینی (رح) کی قیادت میں انقلابِ اسلامی کی کامیابی، امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ اور کاری ضرب تھی۔
-
دنیا آج امام خمینیؒ کے وصیت نامے کو سمجھ رہی ہے:مدیر حوزہ علمیہ بوشہر
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین خدری نے کہا دنیا آج امام خمینیؒ کے وصیت نامے کو سمجھ رہی ہے، دنیا بھرکے نوجوانوں اور اساتذہ بیدار ہو رہے ہیں اور مکتب امام خمینی (رہ) جو کہ حقیقت میں مکتب اہل بیت علیہم السلام ہے اس کی جانب مائل ہو رہےہیں۔