حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینیؒ، قم کے زیر اہتمام مکتب امام خمینیؒ کی توضیح و تبیین پر مبنی چوبیسویں علمی نشست اردو زبان میں منعقد کی جا رہی ہے، جس کا موضوع "قرآن و عترت، امام خمینیؒ کی فکر میں مسلمانوں کے اتحاد کا محور" ہے۔
یہ نشست بدھ، 11 جون 2025 بمطابق 21 خرداد 1404 شمسی کو شام 6 بجے منعقد ہوگی،جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید منتظر مهدی رضوی خطاب کریں گے۔ مقام: قم المقدسہ، میدان روحالله، مجتمع فرهنگی و هنری یادگار امامؒ، جنب بیت امام خمینیؒ۔
یہ علمی محفل مکتب امام خمینیؒ کی وحدتِ امت پر مبنی فکر و نظریہ کو اردو زبان بولنے والے سامعین کے سامنے پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، تاکہ قرآنی تعلیمات اور اہل بیتؑ کی سیرت کے تناظر میں اسلامی اتحاد کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔










آپ کا تبصرہ