پیر 27 اکتوبر 2025 - 17:04
آیت اللہ یزدی (رح) کی نظر میں حوزہ اور اسلامی نظام کے درمیان تعلق

حوزہ / قومی علمی سیمینار «پیشتازانِ نہضتِ اسلامی؛ آیت اللہ محمد یزدیؒ» کی مقدماتی نشست بعنوان «آیت اللہ یزدی (رح) کی نظر میں حوزہ اور اسلامی نظام کے درمیان تعلق» قم المقدس میں منعقد ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے کے مطابق،قومی علمی سیمینار «پیشتازانِ نہضتِ اسلامی؛ آیت اللہ محمد یزدیؒ» کی مقدماتی نشست بعنوان «آیت اللہ یزدی (رح) کی نظر میں حوزہ اور اسلامی نظام کے درمیان تعلق» قم المقدس میں منعقد ہو گی۔

یہ نشست مجتمع عالی تربیت مجتهد مدیر محمدیہ قم کے زیر اہتمام بروز منگل 28 اکتوبر 2025ء کو منعقد ہو گی۔

اس نشست میں حوزہ علمیہ کے دروسِ سطوح عالی کے استاد حجت الاسلام والمسلمین امیر حسین ایمانی مقدم خطاب کریں گے۔

یہ نشست حضوری و آن لائن دونوں انداز میں منعقد ہو گی۔ اس نشست کو درج ذیل لنک [https://meet.google.com-vho-bpzd-dew](https://meet.google.com-vho-bpzd-dew) کے ذریعہ براہِ راست نشر کیا جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ شرکاء کو نشست میں شرکت کا سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔

مقام: شہر مقدس قم ، بلوار شہید صدوقی، خیابان یاسمن، خیابان نسترن، کوچہ 6، پلاک 61، مجتمع عالی تربیت مجتهد مدیر محمدیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha