پیر 14 اپریل 2025 - 13:56
مرکز افکار اسلامی کی جانب سے نہج البلاغہ انعامی مقابلہ 2025ء کا اعلان / سوا لاکھ روپے تک کے نقد انعامات

حوزہ / 18 ذی الحجہ 1446ھ جشنِ عیدِ غدیر 1446ھ کے موقع پر مرکز افکارِ اسلامی کی طرف سے کلام علی علیہ السلام "نہج البلاغہ" سے فضائل علی علیہ السلام کو عام کرنے کی غرض سے "عیدِ غدیر اور ولایت علی ع" کے عنوان سے نہج البلاغہ انعامی مقابلہ 2025ء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 18 ذی الحجہ 1446ھ بمطابق 15 جون 2025ء جشنِ عیدِ غدیر کے موقع پر مرکز افکارِ اسلامی کی طرف سے کلام علی علیہ السلام "نہج البلاغہ" سے فضائل علی علیہ السلام کو عام کرنے کی غرض سے "عیدِ غدیر اور ولایت علی ع" کے عنوان سے نہج البلاغہ انعامی مقابلہ 2025ء منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں سوا لاکھ پاکستانی روپے تک کے نقد انعامات اور 12 عدد مرکز افکار اسلامی کی نفیس نہج البلاغہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس انعامی مقابلہ میں مرکز افکار اسلامی کی جانب سے نہج البلاغہ ترجمہ اردو مفتی جعفر حسین مرحوم سے 40 انتہائی آسان سوالات پیش کئے گئے ہیں۔ جس میں شرکاء کو گوگل فارم یا واٹس اپ فارم یا پی ڈی ایف فائل سے پرنٹ کی صورت میں ان 40 ایم سی کیوز پر مبنی سوالات کے جواب دینا ہوں گے۔

جوابات ارسال کرنے کی آخری تاریخ 18 ذی الحجہ 1446ھ بمطابق 15 جون 2025ء ہے۔ انعامات کا اعلان ان شاء اللہ 24 ذی الحجہ 1446ھ بمطابق 21 جون 2025ء، عید مباہلہ کے دن کیا جائے گا۔

نقد انعامات کی تفصیل:

پہلا انعام: 40 ہزار روپے (پاکستانی)

دوسرا انعام: 30 ہزار روپے =

تیسرا انعام: 20 ہزار روپے =

چوتھا انعام: 10 ہزار روپے =

پانچواں انعام: 5 ہزار روپے =

اس کے علاوہ 12 عدد مرکز افکار اسلامی کی نفیس نہج البلاغہ بھی انعامات میں شامل ہیں۔

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے نہج البلاغہ انعامی مقابلہ 2025ء کا اعلان / سوا لاکھ روپے تک کے نقد انعامات

قابل ذکر ہے کہ مرکز افکار اسلامی گذشتہ 24 سال سے کلام امیر المومنین علیہ السلام کی خدمت میں مشغول ہے۔ نہج البلاغہ سے آشنائی اور اس کی نشر و اشاعت کے لئے اس مرکز کی جانب سے انٹرنیشنل کانفرنسز کا انعقاد، مختلف سمینارز، مقالہ نویسی کے مقابلے، درجنوں کتب کی اشاعت سمیت کئی اہم اقدامات کئے گئے۔ اسی سلسلہ کی ہی ایک کڑی اس بار 18 ذی الحجہ 1446ھ جشنِ عیدِ غدیر کے موقع پر اس انعامی مقابلہ کا انعقاد ہے۔

اس انعامی مقابلہ میں مرکز افکار اسلامی کی جانب سے ممتاز شرکاء کے درمیان سوا لاکھ پاکستانی روپے تک کے نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ البتہ یاد رہے کہ پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک سے شریک ہونے اور انعام حاصل کرنے والے افراد کو حاصل شدہ انعامی رقم کے متبادل ان کے اپنے ممالک کی کرنسی میں انعام دیا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لئے:

واٹس اپ فارم لنک: https://whatsform.com/_d3jU4

گوگل فارم لنک: https://forms.gle/vSiYoX5ZQJGdzirS7

واٹس اپ گروپ، عرفان نہج البلاغہ: https://chat.whatsapp.com/FLKXLTuYEvt4TfwAAy2Iia

مرکز افکار اسلامی یوٹیوب چینل: https://youtube.com/@nahjulbalagha1?feature=shared

مرکز افکار اسلامی کی ویب سائٹ: https://www.afkareislami.com پر رجوع کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha