۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مرکز افکار اسلامی کی جانب سے سوا لاکھ روپے کی انعامی رقم کے آنلائن نہج البلاغہ انعامی مقابلہ کا اعلان

حوزہ / 13 رجب المرجب 1445ھ جشنِ مولود کعبہ کے موقع پر مرکز افکارِ اسلامی کی طرف سے کلام علی علیہ السلام "نہج البلاغہ" سے فضائل علی علیہ السلام کو عام کرنے کی غرض سے نہج البلاغہ انعامی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس پر سوا لاکھ روپے کے نقد انعام اور 14 نہج البلاغہ کتابیں انعامات میں پیش کی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جشن مولود کعبه 1445ھ کے موقع پر مرکز افکار اسلامی کی جانب سے سوا لاکھ روپے کے انعامات کے ساتھ آنلائن نہج البلاغہ انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس آنلائن انعامی مقابلہ میں مرکز افکار اسلامی کے یوٹیوب چینل "nahjulbalagha1" پر پانچ مختصر دورانیہ کے کلپس نشر کئے گئے ہیں۔ جس میں شرکاء کو ہر کلپ سے پانچ انتہائی آسان سوالات یعنی ٹوٹل پچیس سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔ یہ جوابات مرکز افکار اسلامی کے مذکورہ یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ "www.afkareislami.com" پر موجود گوگل فارم کے ذریعہ بآسانی بھیجے جا سکیں گے۔ جوابات ارسال کرنے کی آخری تاریخ 13 رجب ۱۴۴۵ھ بمطابق 25 جنوری 2024ء ہے۔ انعامات کا اعلان ان شاء اللہ 8 فروری 2024ء، عید ِمبعث کے دن کیا جائے گا۔

انعامات کی تفصیل:

پہلا انعام: 30 ہزار روپے

دوسرا انعام: 20 ہزار روپے

تیسرا انعام: 15 ہزار روپے

5 انعامات: 10 ہزار روپے

5 انعامات: 2 ہزار روپے

14 عدد: افکار اسلامی کی نفیس نہج البلاغہ

قابل ذکر ہے کہ مرکز افکار اسلامی گذشتہ 22 سال سے کلام امیرالمومنین علیہ السلام کی خدمت میں مشغول ہے۔ نہج البلاغہ سے آشنائی اور اس کی نشر و اشاعت کے لئے اس مرکز کی جانب سے کئی اہم اقدامات کئے گئے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی اس بار جشن مولود کعبہ 1445ھ کے موقع پر اس انعامی مقابلہ کا انعقاد ہے۔

اس مقابلہ میں مرکز افکار اسلامی کی جانب سے ممتاز شرکاء کے درمیان سوا لاکھ پاکستانی روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ البتہ یاد رہے کہ پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک سے شریک ہونے اور انعام حاصل کرنے والے افراد کو حاصل شدہ انعامی رقم کے متبادل ان کے اپنے ممالک کی کرنسی میں انعام دیا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لئے مرکز افکار اسلامی کے یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ "www.afkareislami.com" پر رجوع کر سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Jamila banki IN 23:06 - 2023/12/31
    1 0
    Gd