۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
مرکز افکار اسلامی کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی یوٹیوب نہج البلاغہ مقابلہ کے نتائج کا اعلان

حوزہ / مرکز افکار اسلامی نے اپنے نہج البلاغہ یوٹیوب چینل پر کلام امیرالمؤمنین سے آشنائی کے لئے ایک بین الاقوامی انعامی مقابلہ کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکز افکار اسلامی نے اپنے نہج البلاغہ یوٹیوب چینل پر کلام امیرالمؤمنین سے آشنائی کے لئے ایک بین الاقوامی انعامی مقابلہ کا اہتمام کیا۔ جس میں نہج البلاغہ سے محبت کا ایک خوبصورت نمونہ سامنے آیا اور تقریبا 10 ممالک سے 1342 افراد نے اس انعامی مقابلہ میں شرکت کی۔

مرکز افکار کی جانب سے منعقدہ اس نہج البلاغہ بین الاقوامی مقابلہ کا پہلا انعام پاک روپیز میں 50000 روپے اور انڈین روپیز میں 25000 روپے مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دوسرا انعام 30000 پاکستانی روپے، تیسرا انعام 20000 پاکستانی روپے اور 10، 10 ہزار پاکستانی روپے کے 5 انعامات کے علاوہ 12 انعامات میں مرکز افکار اسلامی کا شائع شدہ نفیس نہج البلاغہ شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس انعامی مقابلہ کا اعلان عید سعید غدیر کے بابرکت ایام میں 9 جولائی 2023ء کو تین ممالک پاکستان، انگلینڈ اور ہندوستان میں بالترتیب مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی (پاکستان)؛ پہلے تین انعامات کی قرعہ اندازی، سرپرست مرکز افکار اسلامی حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی اور ہندوستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ عالم دین حجت الاسلام سید عقیل الغروی (انگلینڈ)؛ چوتھے سے آٹھویں پوزیشن کے انعامات کی قرعہ اندازی اور اسی طرح حجت الاسلام والمسلمین سید حیدر عباس رضوی (ہندوستان) کے توسط سے نویں سے بیسویں پوزیشن کے انعامات کی قرعہ اندازی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نہج البلاغہ بین الاقوامی مقابلہ کا پہلا انعام پنڈی گھیب؛ پاکستان سے عرفان حیدر، دوسرا انعام سری نگر؛ کشمیر سے شازیہ شفیع، تیسرا انعام وارانسی؛ ہندوستان سے نازیہ فاطمہ، چوتھا انعام کراچی؛ پاکستان سے حمد زہراء، پانچواں انعام جلال پور امبیڈکر نگر؛ ہندوستان سے حیدر رضا، چھٹا انعام قم المقدس؛ ایران سے جام انشا علی، ساتواں انعام لاہور؛ پاکستان سے محمد موسی، آٹھواں انعام نجف اشرف؛ عراق سے ام مقدس، نواں انعام عراق سے ہی سکینہ علوی اور دسواں انعام کراچی؛ پاکستان سے نادیہ رضا نے حاصل کیا۔ اس کے علاوہ مزید 10 افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعہ مرکز افکار اسلامی کا شائع شدہ نفیس نہج البلاغہ دیا گیا۔

علماء کرام نے قرعہ اندازی سے پہلے نہج البلاغہ سے آشنائی اور کلام امیرالمومنین علیہ السلام کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکز افکار کی جانب سے منعقدہ اس نہج البلاغہ بین الاقوامی یوٹیوب مقابلہ کے تمام شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ کلام امیر المومنین علیہ السلام سے آشنائی کے سلسلہ میں مرکز افکار کی یہ کاوش مومنین کرام کے نہج البلاغہ سے مزید انس کا باعث بنے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .