۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کریس؛ عشرۂ ولایت و امامت کی تصویری جھلکیاں

حوزه/عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کریس بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام ہفتہ ولایت کے عنوان سے مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کریس بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام ہفتہ ولایت کے عنوان سے مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے۔

عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کے تحت منعقدہ پروگراموں کی رپورٹ

تفصیلات کے مطابق، جامع مسجد کریس میں عالم باعمل قبلہ شیخ ذوالفقار علی یعسوبی اور قبلہ غلام رسول شاکری صاحب نے خطبۂ غدیر پر تفصیلی گفتگو کی اور کریس کی مقامی مساجد میں نماز مغربین کے بعد دو روزہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف علمائے کرام نے غدیر کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کے تحت منعقدہ پروگراموں کی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق، 18 ذی الحجہ کو امام العباس برچھونگ میں جشن کے مرکزی پروگرام کیلئے مختلف محلوں سے علمائے کرام کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد شریک تھی۔

عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کے تحت منعقدہ پروگراموں کی رپورٹ

19 ذی الحجہ کے روز مرکزی جامع مسجد سے علمائے کرام کی قیادت میں الغدیر ریلی نکالی گئی جس میں بزرگان اور خاص طور پر نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ریلی کا مختلف جگہوں پر مؤمنین کی طرف سے پرتباک استقبال کیا گیا جن میں تنظیم القائم سمالسہ، تنظم آل یاسین اڑوبا، مؤمنین یولجک، چھرتھنگ اور مومنین کھرگڑونگ شامل تھے۔

عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کے تحت منعقدہ پروگراموں کی رپورٹ

تفصیلات کے مطابق، عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے فرول تھنگ کریس میں جشن کا ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس سے علمائے کرام نے خطاب کیا اور مختلف منقبت خوانوں نے مولا کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا۔

عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کے تحت منعقدہ پروگراموں کی رپورٹ

20 ذی الحجہ کو سالانہ مرکزی پروگرام الغدیر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بلتستان بھر سے برجستہ علمائے کرام نے شرکت اور خطاب کیا۔ علمائے کرام میں معروف عالم دین شیخ ذاکر حسین آغا، بلبل آل محمد ذاکر اہلبیت علیہم السلام اور خطیب سید صادق شاہ رضوی، شیخ محمد حسن مخلصی، شیخ اصغر غواڑی اور مقامی علماۓ کرام شامل تھے۔

عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کے تحت منعقدہ پروگراموں کی رپورٹ

اس کے علاوہ، بین لاقوامی شہرت یافتہ قاری جناب سید انوار الحسن ہاشمی صاحب، قاری حافظ محمد اکبر رجائی اور قاری حافظ تقی ذاکری نے بھی شرکت کی اور بہترین انداز میں قرآن مجید کی تلاوت کی۔

جشن سے قبلہ شیخ ذوالفقار علی یعسوبی، قبلہ شیخ ذاکر حسین آغا، قبلہ شیخ محمد جواد جوہری، قبلہ شیخ محمد ہادی شریفی اور قبلہ شیخ ممتاز علی مزمل نے بہترین اور مدلل انداز میں خطاب کیا، جبکہ قبلہ شیخ یوسف روحانی نے ان پروگراموں کو بہترین انداز میں منقعد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کے تحت منعقدہ پروگراموں کی رپورٹ

عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کے تحت منعقدہ پروگراموں کی رپورٹ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .