۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
تصاویر/ جشنواره علامه حلی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے تشیع کی توسیع و ترویج میں علماء کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہب تشیع کی بقاء کی دلیلوں میں سے ایک دلیل، حق اور حقیقت کی دعوت ہے، لہٰذا ہمیں اس عظیم فریضہ سے غافل نہیں رہنا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه قم کے قائم مقام حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے مدرسه علمیه دارالشفاء میں علامہ حلی رحمۃ اللّٰہ علیہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ تبلیغ عالم دین کی ذمہ داری ہے، کہا کہ علم کی زکوٰۃ اسے آگے منتقل کرنا ہے۔

انہوں نے حالیہ دینی مبلغین کی رہبرِ انقلابِ اسلامی سے ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں تبلیغ کے مسئلے پر بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے اور آپ کی تبلیغ سے مراد، فیزیکی تبلیغ اور خطابت و تقریر ہے۔

انہوں نے مذہب تشیع کی بقاء کے اسباب کے بارے میں کہا کہ مکتب تشیع کی بقاء کی دلیلوں میں سے ایک اس مکتب کی حقانیت ہے، کیونکہ خدا کی سنت کے مطابق حق ہمیشہ باقی رہتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے تشیع کی توسیع و ترویج میں علماء کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہب تشیع کی بقاء کی دلیلوں میں سے ایک دلیل، حق اور حقیقت کی دعوت ہے، لہٰذا ہمیں اس عظیم فریضہ سے غافل نہیں رہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج ہمارے منبروں کی قدر و منزلت ہے تو وہ ہمارے المیزان اور الغدیر لکھنے والے بزرگوں کی زحمتوں کا نتیجہ ہے اور ہم انہی بزرگوں کی تحقیقات کے ناقل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .