غدیر
-
غدیر چراغ ہے اور کربلا فانوس: مولانا سید رضا حیدر زیدی
مولانا سید رضا حیدر زیدی نے فرمایا: چراغ کا اپنا کوئی رنگ نہیں ہوتا بلکہ جو شیشہ اور فانوس کا رنگ ہوتا ہے اسی رنگ کی روشنی نظر آتی ہے، قدرت چاہتی ہے کہ دین، اسلام، ایمان، قرآن سب کربلا کے رنگ میں نظر آئے۔ پوری شریعت نظر آئے تو حسینی رنگ میں نظر آئے۔
-
غدیر مرکز اتحاد ہے، مولانا سید غافر رضوی
حوزہ/ اگر ہم اس چیز کے دعویدار ہیں کہ ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی سیرت پر چلتے ہیں تو ہمیں اس میدان کو اتحاد کی نظر سے دیکھنا ہوگا جس کو حضور اکرم نے مرکز اتحاد بنایا تھا یعنی تمام امت مسلمہ کا فریضہ ہے کہ عید غدیر کو مکمل اتحاد اور یکجھتی کے ساتھ منائیں تاکہ حقیقی مسلمان کہلانے کے حقدار ہوجائیں.
-
غدیر صاحبان غدیر کی نظر میں
حوزہ/ غدیر خم کو اہمیت دینا، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رسالت کو اہمیت دینا ہے اس لیے کہ رسول اسلام کی رسالت غدیر سے وابستہ ہے اگر اعلان غدیر نہ ہوتا تو رسالت باطل ہو جاتی۔
-
حدیث روز | عید غدیر کے دن مومن کو کھانا کھلانے کا ثواب
حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں غدیر کے دن مومن کو کھانا کھلانے کے ثواب کو بیان فرمایا ہے۔
-
پیغام غدیر کو پوری دنیا تک پہنچانا چاہئے: امام جمعہ قشم
حوزہ/ شہر قشم کے امام جمعہ نے کہا: غدیر صرف شیعوں کی عید نہیں بلکہ توحید پرستوں، مسلمانوں اور ایک عالمی عید ہے، تاریخ کے آئینے میں دیکھا جائے تو غدیر اخوت اور اتحاد کا نام ہے۔
-
مولا علی (ع) کی محبت کے بغیر کوئی بھی اطاعت قبول نہیں ہوگی، مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ لکھنؤ ہندوستان کی آصفی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ غدیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب نے کہا کہ مولا علی کی محبت کے بغیر کوئی بھی اطاعت قبول نہیں ہوگی۔
-
آئمہ جمعہ و جماعات عراق کی آیت اللہ کعبی سے ملاقات:
جہادِ تبیین، امت مسلمہ کی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے، آیت اللہ کعبی
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب سربراہ نے کہا کہ دشمنوں کی طرف سے میڈیا وار اور غلط تبلیغ کے خلاف جہادِ تبیین، امت مسلمہ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ہے۔
-
قائم مقام حوزه علمیه قم:
تبلیغ؛ علمائے کرام کی اہم ترین ذمہ داری ہے
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے تشیع کی توسیع و ترویج میں علماء کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہب تشیع کی بقاء کی دلیلوں میں سے ایک دلیل، حق اور حقیقت کی دعوت ہے، لہٰذا ہمیں اس عظیم فریضہ سے غافل نہیں رہنا چاہیئے۔
-
خطبۂ غدیر، اسلامی اور عالمی ایک جامع منشور ہے، حجت الاسلام مہدوی
حوزہ/ ہندوستان میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے واقعہ غدیر کا عاشورا اور عصر ظہور سے رابطہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غدیر میں اہل بیت (ع) کی ولایت کا اعلان ہوا، عاشورا کے دن سید الشہداء کے خون سے ثابت اور عصر ظہور میں آئمہ کرام (ع) کی ولایت عملی ہوگی۔
-
غدیر خم خلافت الھیہ کے تسلسل کا مرکز اور محور
حوزہ/ پیغمبر اسلام نے 18 ذی الحجہ سن 10 ہجری کو اللہ کے حکم سے اپنا خلیفہ اور جانشین مقرر کرکے اپنے بعد دین اسلام کی سرپرستی اور حاکمیت کو حضرت علی (ع) اور ان کے گیارہ فرزندوں کے حوالے کردیا اور غدیر خم کو خلافت الھیہ کے تسلسل کا مرکز اور محور بنا دیا۔
-
پیغامِ عید ِغدیر؛
ولایت ِعلی ابن ابی طالبؑ ایک جامع ترین خدائی رہنما سسٹم ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ نظام رشد و ہدایت کو مضبوط و مستحکم طریقے سے جاری و ساری رکھنے کے لئے اللہ نے ولایت علیؑ کا نظام اور سسٹم خلق کیا ہے جس میں نبی کریم اور ائمہ اثنا عشر کی جملہ ذوات مقدسہ شامل ہیں۔مگر کلمہ اور اذانوں میں صرف مولا علی ؑ ہی کی ولایت کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ ولایتِ علیؑ کے سسٹم میں سب داخل ہیں۔
-
مسئلۂ امامت و ولایت ”غدیر“ کو بھرپور انداز سے بیان کرنے کی ضرورت ہے، حجت الاسلام ایمانی
حوزه/صوبۂ ہرمزگان ایران میں اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ نے عشرۂ امامت و کرامت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرۂ امامت و ولایت عوام میں معارف علوی کی تبیین و ترویج کا بہترین موقع ہے۔
-
استاد مروجی طبسی کی مبلغ طلباء کو تبلیغی فرائض کے سلسلے میں اہم نصیحت؛
علماء اور عوام کے درمیان ربط و تعلق وقت کی اہم ضرورت
حوزه/ آیت اللہ نجم الدین مروجی طبسی نے مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مبلغین کی زحمات کو سراہا اور کہا کہ طالب علم اور علمائے کرام کا عوامی ہونا باعث بنتا ہے کہ دشمنوں کی سازشیں خاک میں مل جائیں۔
-
لکھنو ٔمقبرہ سعادت خاں میں عشرہ مجالس کے سلسلہ کی مجلس سے خطاب:
قرآن میں وہی لوگ غور و فکر نہیں کرتے جن کے دلوں میں تالا لگا ہوا ہے؛ مولانا سید رضا حیدر
حوزہ/ انہوں نے قرآن کے حوالے سے کہا کہ (اے رسول) قرآن ہم نے آپ پر اس لئے نازل کیا تاکہ لوگ اس میں تدبر اورغور وفکر کریں۔پس قرآن میں وہی لوگ غور و فکر نہیں کرتے جن کے دلوں میں تالا لگا ہوا ہے۔
-
مباہلہ اسلام کی شان و شوکت کا دن ہے؛ حجۃ الاسلام سید احمد حسینی
حوزہ/ مباہلہ کے موضوع پر ایران کے شہر تبریز میں پر پہلی علمی کانفرنس حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد حسینی خراسانی اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
مولانا احمد علی عابدی کی آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں صحیح معنوں میں پیغام غدیر پہنچانے کی ضرورت ہے اور اس فریضہ کو ادا کرنے کے لیے علماء کرام کے کاندھوں پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
-
زیب پیلس ممبئی میں غدیر انعامی مقابلہ کا انعقاد
حوزہ/ ممبئی میں عید غدیر کی مناسبت سے ایک انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، یہ انعامی مقابلہ ۱۷ ذی الحج، اتوار کو شام ۵ بجے محفل ثانیہ زہرا (س)، زیب پیلس میں منعقد ہوا۔
-
بلتستان میں یوم غدیر کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا انعقاد:
غدیر میں علی (ع) کی الٰہی قیادت کا اعلان ہوا، علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی
حوزہ/یوم غدیر کی مناسبت مرکزی جامع مسجد سکردو بلتستان میں منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ یعقوب بشوی نے کہا کہ خدا کی جانب سے مسلسل آیتوں کے نزول کے بعد غدیر میں علی (ع) کی الٰہی قیادت کا اعلان ہوا۔
-
عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے دو ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزائيں معاف یا کم کیں
حوزہ/ عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 2272 قیدیوں کی سزائيں معاف یا کم کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
-
"غدیر سے ظہور تک" کا موضوع مظلوم انسانیت کے لئے ایک تابناک مستقبل کی نوید ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نےمسلمانوں کی زبوں حالی کی وجہ ولایتِ علیؑ سے محرومی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس محرومی کانتیجہ آج کی دنیامیں ہونے والا ظلم و ستم ،ڈیڑھ ارب سے زیادہ تعداد میں ہونے کے باوجود مسلمانوں کی مجموعی ذلت و خواری،پستی اور یہود و نصاری کے سامنے سرجھکانا ہے۔
-
عید غدیر ایک بین الاقوامی تقریب
حوزہ/ عید الغدیر ایک بین الاقوامی تقریب جسے شیعہ برادری کے لیے مخصوص نہیں کیا جاسکتا، یہ عید صرف عالم اسلام تک محدود نہیں ہے بلکہ ۔ یہ ایک تہوار ہے۔ یہ ایک عید ہے جسے تمام انسانوں کو منانا چاہیے۔
-
آئمہ (ع) کو محبت کے زبانی دعوے نہیں چاہئے، مولانا شہوار نقوی
حوزہ/ مولانا شہوار نقوی نے کہا کہ محمد اور آل محمد کی شان میں قصیدہ خوانی کا فائدا تبھی ہے جب انکی تعلیمات پر عمل بھی کیا جائے۔
-
عید غدیر کے جشن اور تقریبات کے عوامی تشخص کو برقرار رکھا جائے؛ متولی حرم رضوی کا بیان
حوزہ/ حرم مطہر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے متولی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید غدیر کے جشن اور تقریبات کے عوامی تشخص کو برقرار رکھا جائے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
ہمارے معاشرہ میں غدیر عدم توجہ کا شکار ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے غدیر کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا: اگر واقعۂ غدیر نہ ہوتا تو نیمۂ شعبان بھی نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا: غدیر؛ شیعہ کا تشخص ہے لیکن ہمارے معاشرہ میں "غدیر" عدم توجہ کا شکار ہے۔
-
صوبہ مغربی آذربائجان کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے ڈائرکٹر جنرل:
غدیر وحدت کا سرچشمہ ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام امامی نے کہا کہ سنی علماء نے اہل بیت اور امام علی علیہ السلام کے فضائل پر متعدد کتابیں لکھی ہیں،نیز رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اگر غدیر کو صحیح طریقے سے بیان کیا جائے تو شیعہ سنی کے درمیان اتحاد قائم ہو سکتا ہے۔
-
قرآن مجید میں ائمہ (ع) کے نام کیوں ذکر نہیں ہیں؟
حوزہ/ اس کی وجہ بالکل واضح ہے، کیونکہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے وہ قسم خوردہ دشمن جنہوں نے ائمہ (ع) میں سے کسی ایک کی بھی قدرتی موت نہیں ہونے دی بلکہ تمام اماموں کو شہید کیا، اگر ائمہ (ع) کا نام قرآن میں ہوتا تو ایسے دشمنوں کے لئے قرآن سے ائمہ (ع) کے ناموں کو ہٹانا کوئی مشکل کام نہ ہوتا۔
-
اگر زینب بنت علی نا ہوتیں تو کربلا بھی غدیر کی طرح فراموش کردی جاتی، مولانا وصی حسن خان
حوزہ/ سلام ہو اس بی بی پر جس نے کربلا کی قربانی کے پیغام کو امام حسین کی شہادت کے بعد عام کیا۔
-
عید سعید غدیر کی مناسبت سے حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) میں جشن سعید کا اہتمام
حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری نے کہا: جس جوش و جذبے اور انہماک کے ساتھ ملت تشیع عاشورا کو مناتی ہے اسی جوش و جذبے اور انہماک کے ساتھ غدیر کو منانے کی ضرورت ہے کیونکہ غدیر تکمیل دین کا اعلان ہے۔
-
عالمی پیمانے پر اردو زبان میں آنلائن کتابخوانی کے انعامی مقابلہ کا انعقاد
حوزہ/ کتاب "غدیر مودت" جوانوں کے ذہنی سطح کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھی گئی ہے ، اس میں کہانی کا انداز اختیار کیاگیاہے اور سادے انداز میں تمام واقعات غدیر کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے تاکہ جوانوں کو زیادہ سے زیادہ غدیر کی معلومات فراہم ہوسکیں ۔