۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
غدیر 1

حوزہ/ شعور ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال مختلف شہروں میں غدیر کے قبل و بعد متعدد پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں، امسال اس ادارے نے غدیری فعالیتوں کا مرکز قصبہ ہلور کو قرار دیا اور وہاں دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غدیر و ولایت ہمارے عقائد و کردار کی بنیاد ہے، دین اسلام کی اصل و اساس ہے، یہ ولایت ہماری ثقافت کی شہ رگ حیات ہے. اس کی آبیاری تئیس برسوں تک سرکار رسالت مآب( ص) نے کی اور آخری موقع پر اعلان و تثبیت ولایت کے ساتھ ساتھ تمام حاضرین پر تبلیغ ولایت کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے فرمایا: الا فلیبلغ الشاھد الغائب والوالد الولد الی یوم القیامة.

تصاویر دیکھیں: قصبہ ہلور میں پہلی مرتبہ غدیری نمایشگاہ کا انعقاد

اسی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے شعور ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال مختلف شہروں میں غدیر کے قبل و بعد متعدد پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں، امسال اس ادارے نے غدیری فعالیتوں کا مرکز قصبہ ہلور کو قرار دیا اور وہاں دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا۔

۱۶ ذی الحجہ کو سب سے پہلے غدیری نمائشگاہ کا افتتاح کیا گیا ، نماز مغربین کے بعد علماء اور کثیر تعداد میں موجود مومنین کرام کی موجودگی میں افتتاح عمل میں آیا، اس افتتاح میں جن علمائے کرام کی مشارکت رہی ان میں بعض اہم نام یہ ہیں: جناب مولانا سید مشاہد عالم صاحب قبلہ، ذاکر اہل بیت جناب سید جمال حیدر صاحب قبلہ، جناب مولانا سید محمد عباس شارب صاحب، جناب مولانا سید محمد حسن صاحب ( امام جمعہ قصبہ ہلور )، جناب مولانا سید تفسیر حیدر صاحب ، جناب مولانا علی عباس خان صاحب اور جناب مولانا سید شاھد جمال رضوی گوپال پوری صاحب( مدیر شعور ولایت فاؤنڈیشن)۔

مومنین کی صلوات کے شور میں علماء نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور مولانا سید شاھد جمال رضوی گوپال پوری صاحب نے نمایشگاہ میں موجود غدیری مناظر کی وضاحت کی جسے لوگوں نے بڑے انہماک اور دلچسپی سے سنا۔

دیر رات تک مومنین نمایشگاہ سے استفادہ کرتے رہے اور یہ سلسلہ دوسرے دن شام تک جاری و ساری رہا. قابل ذکر بات یہ ہے کہ خواتین اور بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، بچوں کی دلچسپی کے لئے اطفال غدیر نامی حجرہ سجایا گیا تھا جس میں ان کی سرگرمی کی مختلف چیزیں رکھی گئی تھیں۔

اس نمایشگاہ کی آمادگی میں قصبہ ہلور کے کچھ جوانوں نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ فرمایا جن میں سید سیف عباس، سید مستقیم شیبو، فضل عباس، حسن عباس و دیگر لائق ذکر ہیں۔یہ پروگرام قصبہ ہلور کی قدیمی انجمن " انجمن یادگار حسینی " کے تعاون سے منعقد ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .