۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
واٹ اِز غدیر کانفرنس

حوزہ/ قصبہ ہلور کے دو روزہ پروگرام کے آخری دن واٹ اِز غدیر کانفرنس میں بین الاقوامی آنلائن مسابقہ کتابخوانی کے لئے آمادہ کتاب "شہر ولایت" کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قصبہ ہلور کے دو روزہ پروگرام کے آخری دن واٹ اِز غدیر کانفرنس میں بین الاقوامی آنلائن مسابقہ کتابخوانی کے لئے آمادہ کتاب "شہر ولایت" کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

واٹ اِز غدیر کانفرنس میں کتاب " شہر ولایت" کی علمائے اعلام کے ہاتھوں رسم رونمائی 

اس رسم رونمائی میں جو علمائے کرام موجود تھے ان میں جناب مولانا سید مشاہد عالم رضوی صاحب قبلہ، جناب مولانا سید تفسیر حیدر صاحب قبلہ، جناب مولانا سید محمد حسن صاحب قبلہ امام جمعہ ہلور، ذاکر اہل بیت جناب سید جمال حیدر صاحب قبلہ، جناب مولانا سید محمد عباس شارب صاحب قبلہ، جناب مولانا علی عباس صاحب اور جناب سید اکبر جمیل صاحب ( مقیم حال دبئی) خاص طور سے لائق ذکر ہیں۔

واٹ اِز غدیر کانفرنس میں کتاب " شہر ولایت" کی علمائے اعلام کے ہاتھوں رسم رونمائی 

واٹ اِز غدیر کانفرنس میں کتاب " شہر ولایت" کی علمائے اعلام کے ہاتھوں رسم رونمائی 

رسم اجراء سے قبل ناظم جلسہ جناب سید جمیل اصغر صاحب نے کتاب کی اہمیت و افادیت پر بہترین انداز میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں بتایا:کتاب"شہر ولایت"غدیر خم کے آفاقی واقعہ کے سلسلے میں لکھی گئی ایک اہم کتاب ہے جسے حجۃ الاسلام آقای محمد رضا انصاری نے تحریر کیا ہے اور حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی نے عہد حاضر کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ اس کتاب کا لہجہ بالکل منفرد ہے، سرزمین غدیر اپنے اوپر ہونے والے تمام تر واقعات کو بیان کررہی ہے ، در واقع غدیر کی کہانی غدیر کی زبانی سننے اور پڑھنے کا بھرپور لطف آجاتاہے ۔

اس کتاب میں صرف واقعہ غدیر کے تین روزہ جشن کی منظر کشی نہیں کی گئی ہے بلکہ آج تک اس زمین پر جو واقعات رونما ہوئے ہیں انہیں اس سرزمین نے اپنی زبان سے بیان کیاہے، واقعاتی تسلسل نے اس کتاب کی اہمیت میں چار چاند لگادئیے ہیں ، اس کا مطالعہ ہمارے جوانوں کے لئے افادیت سے خالی نہیں ۔

ناظم جلسہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے وطن میں اس کتاب کی رونمائی ہو رہی ہے اور ہمارے درمیان کتاب کے مترجم مبلغ غدیر حجہ الاسلام مولانا سید شاھد جمال رضوی گوپال پوری صاحب قبلہ موجود ہیں جنہوں نے حقیقی اسلام اور غدیر و ولایت کی تبلیغ و اشاعت کے سلسلے میں اب تک ستر سے زائد کتابیں تحریر کی ہیں۔ کتاب کی رونمائی کے بعد علمائے اعلام کی خدمت میں کتاب کا ایک ایک نسخہ بطور ہدیہ پیش کیا گیا.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .