حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے مطابق، سادات فاؤنڈیشن تہران میں مجمع جہانی مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور آذربائیجان میں رہبر معظم کے نمائندہ کی موجودگی میں کتاب "ایران اور دنیا میں سادات" کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس کتاب میں آیت اللہ محمد واعظ زادہ خراسانی (رح) اور حجت الاسلام و المسلمین عبدالکریم بی آزار شیرازی کے دو مقالات شامل ہیں۔ جس میں مصنفین نے ایران اور دنیا بھر میں سادات کے حالات کا جائزہ لیا ہے۔
آیت اللہ واعظی خراسانی نے پہلے مقالہ میں کتاب و سنت میں اہل بیت(ع) کے فضائل کا ذکر کرنے کے بعد پیغمبر اکرم(ص) کی اولاد کی کثرت اور دنیا کے کونے کونے میں اس کے پھیلنے کا ذکر کیا ہے۔ جیسے مغربی ممالک، انڈونیشیا، یمن، عراق، سعودی عرب، مصر، سوڈان، افغانستان، ترکی، ہندوستان، چین، یونان اور ایران اور ان کے تخمینی اعداد و شمار کا بھی ذکر کیا۔
حجت الاسلام والمسلمین بی آزار شیرازی نے دوسرے مقالہ میں سادات اور بزرگان اہل بیت علیہم السلام اور شرفاء اہل بیت (ع) کا ذکر کرتے ہوئے مختلف ممالک میں طباطبائی سادات کی منتشر ہونے اور ایران اور مختلف شہروں جیسے شیراز، اصفہان، اردستان، نائین، یزد، تبریز، بروجرد اور ملک کے شمالی شہروں کی طرف ہجرت کا جائزہ لیا ہے۔
کتاب "ایران اور دنیا بھر میں سادات" 104 صفحات پر مشتمل ہے جو کہ سادات فاؤنڈیشن کی کوششوں سے اور نجم الہدی پبلشرز قم کی جانب سے شائع ہوئی ہے۔