حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقالہ نویسی کے قواعد و ضوابط، موضوعات اور اہل قلم کی علمی تجلیل کیلئے انعامات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
موضوعات:
کربلا ظالم و مظلوم کی جنگ
حسینیت ویزیدیت دو تاریخی کردار
عاشورا اور غیرت دینی
عاشورا اور دین کی راہ میں ایثار وقربانی
قیام امام حسین ع کے اخلاقی و روحانی پہلو
تحریک عاشورا میں انسانی اقدار کا احیاء
تحریک عاشورا کے وجود میں آنے کی تاریخی،سماجی اور سیاسی وجوہات
عاشورا کے دروس وعبرتیں
حسینی تحریک، اسلامی طرز زندگی کے لئے نمونہ عمل
اصلاح عزاداری
عزاداری امام حسین ع میں تحریفات
کربلا قرآن وسنت کی احیا کی تحریک
کربلا تمام مسلمانوں کا مشترکہ میراث
واقعہ عاشورا کے بعد حضرت زینب ع کی تبلیغی سیرت
عاشورائی جوانوں کی خصوصیات
تحریک عاشورا کی بقا کے عوامل اور وجوہات
قیام امام حسین ع میں خواتین کا کردار
مراسم عزاداری کو لاحق خطرات اور سدباب
عاشورا کے احیا میں ائمہ اہل بیت کا کردار
عزاداری کے اہداف ومقاصد اور عصری تقاضے
مقام امام حسین قرآن وحدیث کی روشنی میں
فلسفۂ عاشورا، بزبان امام حسین علیہ السلام
عاشورا اور امام حسین ع، علامہ اقبال کی نظر سے
فلسفۂ شہادت، علامہ مودودی کی نظر میں
فلسفۂ عاشورا، ڈاکٹر طاہر القادری کی نظر میں
قیام امام حسین عالمی شخصیات کی نگاہ میں
امام خمینی اور عاشورا
فلسفۂ عاشورا امام خمینی کی نگاہ میں
امام خمینی کی نگاہ میں کربلا کے جوانوں کا کردار
کربلا اور اصلاح امت امام خمینی کی نظر میں
کربلا اور اسلام کی حیات نو امام خمینی کی نظر میں
آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای اور عاشورا
آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں فلسفہ عزاداری
رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی نگاہ میں عاشورا اور خواص کا کردار
رہبر انقلاب کی نظر میں عاشورا کے دروس
رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں عاشورا کی عبرتیں
شہید مطہری اور عاشورا
عاشورا اور امر بالمعروف شہید مطہری کی نگاہ میں
امام حسین کے قیام کا فلسفہ شہید مطہری کی نظر میں
اصلاح عزاداری شہید مطہری کی نگاہ میں
عاشورا اور تبلیغ دین شہید مطہری کی نگاہ میں
عاشورا میں اسیروں کا تبلیغی کردار شہید مطہری کی نظر میں
عاشورا اور امر المعروف شہید مطہری کی نگاہ میں
شہید عارف حسین اور عاشورا
شہید عارف حسین الحسینی کی نظر میں کربلا اور درس آزادی
فکر شہید عارف حسینی میں عاشورا اور ہماری ذمہ داری
شہید عارف حسین الحسینی کے افکار میں قیام امام حسین کے تناظر میں عزاداری کا ہدف اور مقصد
شہید عارف حسین الحسینی کی نگاہ میں عزاداری کا تحفظ اور ہماری ذمہ داری
مقالہ نویسی کے قواعد وضوابط:
1۔ مذکورہ موضوعات کے علاوہ کسی بھی متعلقہ موضوع پر کوئی لکھنا چاہے تو پہلے منتظمین سے ہم آہنگ کرے۔
2۔مضمون کم از کم تین صفحہ اور زیادہ سے زیادہ پانچ صفحات پر مشتمل ہو۔
3۔مضامین کے ارسال کی آخری تاریخ چہلم امام حسین علیہ السلام ہے۔
4۔مضامین آپ کی اپنی کاوش ہو۔ آیات، روایات اور اقتباسات کے مکمل حوالہ جات آپ کی ذمہ داری ہے۔
5۔ اہل قلم حضرات جس موضوع پر لکھنا چاہیں اس کے بارے میں منتظمین کو اطلاع دیں تاکہ موضوعات تکرار نہ ہوں۔
6۔ مضامین ٹائپ شدہ ہو۔ کاغذ پر لکھے ہوئے مضامین قابل قبول نہیں ہوں گے۔
7۔مضامین لکھنے کے لئے"اسلوب مضمون نویسی" کا مطالعہ کریں۔
8۔معیاری مضامین کا انتخاب ماہرین کی ٹیم کرے گی۔
انعامات کی تفصیل:
پہلے دس انعامات:2000روپے
دوسرے دس انعامات:1500روپے
تیسرے دس انعامات:1000
باقی تمام شرکاء کو اعزازی اسناد کے ساتھ ایک ایک مفید کتاب دی جائے گی۔
منجانب:
فکر ونظر آرگنائزیشن و مجمع طلاب شگر(شعبۂ تحقیق )
رابطہ نمبر: 00989022041887