۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ روحانیت شعبہ تعلیم

حوزہ/ جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبۂ تعلیم و تربیت کی جانب سے حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہونے والے کارشناسی ارشد کے آزمائشی امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ممتاز طلبائے کرام اور مدرسۂ علمیہ صادق آل محمد(ص) کے زیر انتظام ہونے والی تمام کلاسوں کے اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک تجلیلی پروگرام منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبۂ تعلیم و تربیت کی جانب سے حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہونے والے آزمون آزمائشی کارشناسی ارشد میں نمایاں پوزیشن لینے والے ممتاز طلبائے کرام اور مدرسۂ علمیہ صادق آل محمد(ص) کے زیر انتظام ہونے والی تمام کلاسوں کے اساتذہ اور مجمع طلاب شگر کے ماتحت منعقد ہونے والے معرفتی اور عملی ورکشاپس کے اساتذۂ کرامکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان تجلیلی پروگرام منعقد ہوا، جس میں حوزہ علمیہ قم کے برجستہ علمائے کرام اور اساتذہ سمیت طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کی سعادت برادر محترم حبیب کریمی نے حاصل کی اور معروف قصیدہ خوان استاد نادم شگری نے حضرت علی علیہ السلام کی شان میں مدح سرائی کی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا عنایت علی شریفی نے سرانجام دیئے۔

پروگرام کے خطیب محترم استاد حوزہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد یوسف عابدی نے علم اور معلم کی اہمیت، افادیت، مقام ومنزلت اور جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے سیر حاصل گفتگو کی۔

جامعۂ روحانیت بلتستان کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے سربراہ شیخ غلام مصطفی حلیمی نے متعلقہ شعبے کی سرگرمیوں کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کی اور پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام علمائے کرام اور طلبائے عظام کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے آخر میں اساتذۂ کرام اور امتحان میں نمایاںکارکردگیدکھانےوالے طلباء کو نفیس انعامات سے نوازا گیا اور دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .