۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام محمد حسین حیدری

حوزہ/صدرِ جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے پاکستان میں حالیہ امریکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہو کر عالمی استعماری سازش کو ناکام بنائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرِ جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے پاکستان میں حالیہ امریکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہو کر عالمی استعماری سازش کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلام اور پاکستان کی بقاء کےلئے ہم سب کچھ قربان کرنے کےلئے تیار ہیں، کہا کہ ہمیں امریکہ سے وفاداری کی توقع نہیں ہے، کیونکہ آج تک امریکہ نے کسی کے ساتھ وفاداری نہیں کی ہے اور ہمارے سامنے اس کی بہت سی مثالیں ہیں، یہ بہترین موقع ہے کہ ہم امریکی غلامی سے نجات حاصل کریں۔

حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے پاکستان کے داخلی و خارجی معاملات میں امریکی مداخلت کو بدترین جارحیت قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سے تعلقات کے بدلے میں ہم نے بہت قربانیاں دیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی امن و امان کی تباہی، معاشی اور اقتصادی بدحالی کی تمام تر ذمہ داریاں امریکہ پر عائد ہوتی ہیں۔

صدرِ جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان نے امریکہ کے دھمکی آمیز خط کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک خداداد پاکستان کی بقاء و سلامتی اور استحکام کیلئے قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .