۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جامعۂ روحانیت

حوزہ/قم المقدسہ میں طلاب بلتستان کے درمیان پرجوش انداز میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد کئے گئے، جس کے نتیجے میں بھاری اکثریت سے آئندہ دو سال کے لئے جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان منتخب ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں طلاب بلتستان کے درمیان پرجوش انداز میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد کئے گئے، جس کے نتیجے میں بھاری اکثریت سے آئندہ دو سال کے لئے جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان منتخب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق، جامعۂ روحانیت کے نو منتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے اپنی کابینہ کے اسماء مجلس میں رائے اعتماد لینے کے لیے پیش کئے اور مجلس کی طرف سے رائے اعتماد لینے کے بعد کل رات ایک پر وقار تقریب میں سپریم کونسل کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین استاد یوسف عابدی نے کابینہ کے مختلف شعبۂ جات کے اراکین سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق، حجۃ السلام حسن عابدی نائب صدر، حجۃ السلام موسیٰ عرفانی جنرل سیکرٹری، حجۃ السلام محمد علی ممتاز شعبۂ مبلغین کے سربراہ، حجۃ الاسلام سجاد شاکری شعبۂ تحقیق و ریسرچ کے سربراہ، حجۃ الاسلام محمد جعفر صادقی امور مالی کے سربراہ، حجۃ الاسلام مہدی کربلائی ثقافتی امور کے سربراہ، حجۃ الاسلام محمد ابراہیم صابری میڈیا انچارج، حجۃ الاسلام عابد وزیری امور فرزندان کے انچارج، حجۃ الاسلام عارف حافظی شعبۂ تعلیم کے ڈائریکٹر، حجۃ الاسلام احمد صادقی ارتباطات کے سربراہ، حجۃ الاسلام شبیر کریمی دارالقرآن کے سربراہ اور حجۃ الاسلام محمد صادق زاہدی نے دفتری امور کے سربراہ کی حیثیت سے حلف لیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جامعۂ روحانیت بلتستان کے سابق صدر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین حیدری کی دو سالہ گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شیلڈ سے نوازا گیا جبکہ سابق صدر نے نو منتخب صدر حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد رضوی کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .