صدارتی انتخابات
-
دنیا صیہونی حکومت کے مجرم اور دہشت گرد گینگ کے جرائم کے بارے میں سنجیدہ فیصلہ کرے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اتوار 28 جولائی 2024 کی صبح ملک کے سول اور فوجی حکام، بعض شہداء کے اہل خانہ اور تہران میں متعین بعض سفیروں کی موجودگي میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں آئين کی دفعہ 110 کی نویں شق کی رو سے جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں ملے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کی اور انھیں عہدۂ صدارت کے لیے منصوب کیا۔
-
ایرانی صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا / مسعود پزشکیان نئے ایرانی صدر بن گئے
حوزہ / ایرانی 14ویں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کے بعد ایران کے نویں صدر کا تعین کر لیا گیا ہے۔
-
آیت اللہ مکارم العظمیٰ مکارم شیرازی کی انتخابات میں شرکت
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے صوبہ قم کے الیکشن ہیڈکوارٹر کے موبائل باکس میں اپنا ووٹ ڈالا۔
-
آیت اللہ مظاہری کی14ویں صدارتی انتخابات میں شرکت
حوزہ/ ایران کے صوبہ اصفہان میں آیت اللہ العظمیٰ حسین مظاہری نے ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنا قیمتی ووٹ ڈالا۔
-
آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا+تصاویر
حوزہ/ آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حصہ لیا۔
-
ووٹ ڈالنے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی:
آج کا دن الیکشن میں ہمارے عزیز عوام کے بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا دن ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ 5 جولائي 2024 کی صبح چودھویں صدارتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں رائے دہی کا وقت شروع ہوتے ہی صبح آٹھ بجے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
-
آیت اللہ نوری ہمدانی کی ایرانی عوام کو انتخابات میں شرکت کی دعوت
حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے عوام کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی دعوت دی اور قوم سے کہا کہ وہ ایک بار پھر مضبوط ارادے اور ثابت قدمی کے ساتھ صحیح امیدوار کا انتخاب کریں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی شان و شوکت کا مظاہرہ کریں۔
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ڈاکٹر سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کیا
حوزہ/ جامعہ مدرسین کی جنرل اسمبلی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تمام ایرانی قوم کو اس انقلابی اور سیاسی فرض کو ادا کرنے کی دعوت دیتا ہے اور جناب ڈاکٹر سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کرتا ہے، جو کہ ایک مخلص اور مجاہد انسان ہیں ، سرباز ولایت ہیں اور بین الاقوامی میدان میں کافی تجربہ کار ہیں، شہید خدمت کے دوست اور حامی ہیں اور آیت اللہ شاہد رئیسی کی کامیاب حکومت کا تسلسل ہیں، لہذا جامعہ مدرسین ان کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
-
امام جمعہ نجف اشرف:
ایرانی صدارتی انتخابات ایران و اسلام مخالف تمام سازشوں کی ناکامی کی علامت ہے
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: ایران دین کی فتح کی عالمی تحریک کا محور باقی رہے گا اور جب تک وہ اسلام کے ساتھ ہے ہم ہر حال میں اس کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
-
ایرانی صدارتی انتخابات اگلے مرحلہ میں داخل / سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان پھر مقابلہ ہو گا
حوزہ / الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان اگلے جمعہ کو دوبارہ مقابلہ ہو گا۔
-
حوزہ نیوز ایجنسی کی خصوصی رپورٹ:
اسلامی جمہوریہ ایران میں صدراتی انتخابات؛ عوام اور اعلیٰ حکام کی بھرپور شرکت+تصاویر
حوزہ/ انتخابات کسی بھی ملک میں اس ملک کی تقدیر یا اس کے بہتر مستقبل کے لیے کیے جاتے ہیں۔
-
آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے اپنا ووٹ ڈالا
حوزہ/ آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات میں حصہ لیا اور اپنا ووٹ ڈالا۔
-
آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا
حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کچھ دیر پہلے ایرانی صدارتی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔
-
ایران میں صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
حوزہ / ایران میں آج صبح 8 بجے سے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
-
ایرانی اہلسنت علماء کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام خط / صدارتی انتخابات میں رہبر کے رہنما ارشادات پر عمل کی یقین دہانی
حوزہ / ایران کے دو ہزار سے زائد اہلسنت علما نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں ایران کے کل جمعے کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو ایرانی قوم کے اقتدار و وقار اور عزم و ارادے کا زمینہ ساز قرار دیا ہے۔
-
شیعہ اور سنی علما کا اتحاد مسلمانوں کی کامیابی کا ضامن ہے: مدیر حوزہ علمیہ سیستان و خراسان
حوزہ/ ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات کے موقع پر ایرانشہر میں شیعہ اور سنی علماء کا ایک اجتماع منعقد ہوا جس میں دونوں مذاہب کے طلباء اور علما کے علاوہ شہر کے عہدیداروں اور شیعہ اور سنی ائمہ جمعہ نے شرکت کی۔
-
صدارتی انتخابات کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی:
ملت ایران یہ اجازت نہیں دے گی کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ دوسرے کریں
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے موقع پر صدارتی انتخابات کے قریب عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملت ایران اور ساری دنیا کے مسلمانوں کو 'عید اللہ الاکبر' اللہ کی سب سے بڑی عید کی مبارکباد پیش کی اور واقعہ غدیر کو اسلامی حاکمیت کے تسلسل اور اسلامی زیست کے استمرار کی تمہید قرار دیا۔
-
کلام معصومین (ع) میں لوگوں کی خدمت کرنے کو بہت سراہا گیا ہے: آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی
حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے نظام اسلامی میں عوام الناس کو اصل و اساس قرار دیتے ہوئے کہا:لوگوں کی خدمت کرنا بہت ہی عظیم کام ہے اور ائمہ معصومین علیہم السلام نے اس خدمت کو بہت سراہا ہے، بالخصوص امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں اس پر بہت تاکید کی ہے۔
-
پیغام غدیر کو پوری دنیا تک پہنچانا چاہئے: امام جمعہ قشم
حوزہ/ شہر قشم کے امام جمعہ نے کہا: غدیر صرف شیعوں کی عید نہیں بلکہ توحید پرستوں، مسلمانوں اور ایک عالمی عید ہے، تاریخ کے آئینے میں دیکھا جائے تو غدیر اخوت اور اتحاد کا نام ہے۔
-
ایرانی وزیر داخلہ:
ملک کے اندر اور باہر لوگوں کی تعداد کو مدنظر رکھ کر پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے
حوزہ/ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا: 28 جون 2024ء کو ہونے والے ایرانی 14ویں صدارتی انتخابات میں ملک بھر میں 90 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی:
لوگ انتخابات میں حصہ لے کر اور صحیح فرد کو انتخاب کر کے ایک مضبوط ایران کی بنیاد رکھیں
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام ایرانی عوام سے درخواست کی ہے کہ زیادہ زیادہ سے انتخابات میں شرکت کریں اور صحیح فرد کو انتخاب ر کے ایک قوی ایران کی بنیاد رکھیں۔
-
ایران میں ہونے والے چودہویں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
حوزہ / الیکشن کمیشن تہران کے سربراہ نے کہا ہے کہ 30 مئی کو صدارتی انتخابات کا ابتدائی مرحلہ شروع ہوگا۔
-
اسرائیل مخالف مظاہروں میں شریک امریکی صدارتی امیدوار بھی گرفتار
حوزہ/ امریکی پولیس نے اس امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات کی گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹین کو گرفتار کر لیا جس نے فلسطین کی حمایت میں واشنگٹن یونیورسٹی کے طلباء کے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔
-
شیخ موسیٰ صابری مجمع روحانیون کرگل اور لہ کہ صدر منتخب
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شیخ موسیٰ صابری آئندہ دو سال کے لئے مجمع روحانیون کرگل اور لہ کے صدر منتخب ہوئے۔
-
امریکی مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں کا انتخابات میں بائیڈن کی حمایت نہ کرنے کا عزم
حوزہ/ ایک کانفرنس کے دوران امریکی مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے غزہ جنگ کے حوالے سے جو بائیڈن کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں بائڈن کی حمایت نہ کرنے کا عہد کیا۔
-
قم، جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری
حوزہ/قم المقدسہ میں طلاب بلتستان کے درمیان پرجوش انداز میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد کئے گئے، جس کے نتیجے میں بھاری اکثریت سے آئندہ دو سال کے لئے جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان منتخب ہوئے۔
-
حجۃ الاسلام سید احمد رضوی ایک بار پھر جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر منتخب
حوزہ/حجۃ الاسلام سید احمد رضوی آئندہ دو سالوں کے لئے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
-
عراقی حکومت کی تشکیل کے لئے بغداد میں مقتدیٰ الصدر اور اور شیعہ سیاسی پارٹیوں کا اہم جلاس
حوزہ/ تمام عراقیوں کی نظر بغداد پر ٹکی ہوئے ہے جہاں پر الصدر پارٹی کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں نجف اشرف سے بغداد آئے ہوئے ہیں۔
-
تحریک امت لبنان:
حجۃ الاسلام رئیسی کی کامیابی نے ملت ایران اور اقوام عالم کے مابین امید کو زندہ کردیا
حوزہ/تحریک امت لبنان نے عوام کی کثیر تعداد میں شرکت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بے نظیر جمہوری انتخابات کے انعقاد پر رہبر انقلاب کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔
-
تحریک مقاومت اسلامی جمہوری آزربائیجان کا اسلامی جمہوریہ ایران کے کامیاب صدارتی انتخابات پر تہنیتی پیغام
حوزہ/تحریک مقاومت اسلامی«حسینیون»جمہوری آزربائیجان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کامیاب اور عزت مندانہ 13ویں صدارتی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔