۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جل اسٹین

حوزہ/ امریکی پولیس نے اس امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات کی گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹین کو گرفتار کر لیا جس نے فلسطین کی حمایت میں واشنگٹن یونیورسٹی کے طلباء کے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مریکی پولیس نے اس امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات کی گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹین کو گرفتار کر لیا جس نے فلسطین کی حمایت میں واشنگٹن یونیورسٹی کے طلباء کے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

گرین پارٹی کی امریکی صدارتی امیدوار جِل اسٹین کہ جنہیں ہفتے کے روز واشنگٹن یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حامی احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے کہا:جمہوریت، انسانی حقوق اور نسل کشی کے خاتمے کے لیے کھڑے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے، ہم یہاں آئے ہیں۔

ان کی انتخابی مہم کے ترجمان نے کہا کہ "ہمیں اس وقت ان کے خلاف کسی بھی الزامات سے آگاہی نہیں ہے۔

جِل اسٹین نے طلباء کے ایک اجتماع میں شرکت کی تھی جنہوں نے ایک کیمپ لگا رکھا تھا اور اعلان کیا تھا کہ جب تک واشنگٹن یونیورسٹی اسرائیلی تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ نہیں کرتی وہ وہاں سے نہیں ہٹیں گے۔

جِل اسٹین کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر ڈیوڈ شواب نے کہا کہ اسٹین نے مظاہرین اور پولیس کے درمیان صورتحال کو خراب ہونے سے روکنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے فوری طور پر گرفتاریاں شروع کر دیں۔

انہوں نے مزید کہا:جیسا کہ ڈاکٹر اسٹین نے کہا، یہ شرمناک ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے ان طلباء کے خلاف پولیس کاروائی اور طاقت کے استعمال کو برداشت کر رہی ہے جو محض امن، انسانی حقوق، اور (غزہ میں) نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .