۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
1

حوزہ/ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ جنگ کی مذمت میں جمعرات سے احتجاجاً خیمے لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں جنگ کے خلاف امریکی طلباء کے مظاہروں کے بعد جمعے کو امریکی دارالحکومت میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء اس یونیورسٹی کے کیمپس میں جمع ہوئے ہیں۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس احتجاجی ریلی کے منتظمین نے اسپوتنک کو بتایا کہ وہ "اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے مالی، مادی اور معنوی تعلقات منقطع کرنا چاہتے ہیں"۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جب کہ یونیورسٹی حکام نے مظاہرین سے کہا تھا کہ وہ جمعرات کے آخر تک اپنا اجتماع ختم کر دیں، یہ احتجاج جمعہ تک جاری رہا اور پولیس نے فیکلٹی آف لاء اینڈ پولیٹیکل سائنس جو کہ وائٹ ہاؤس صرف دس منٹ کے فاصلے پر ہے اس میں خیمہ لگا کر مظاہرین نے اپنا دھرنا جاری رکھا۔

طلباء نے خیمے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا "صیہونیت فاشزم کے برابر ہے" اور فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں نعرے لگائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ نہیں معلوم کہ یہ احتجاج کب ختم ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .