۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
امام جمعه عالیشهر

حوزہ/ حجۃ الاسلام حمیدی نژاد نے کہا: امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہرے 10 سال قبل رہبر انقلاب کے لکھے گئے خط کا نتیجہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ بوشہر میں واقع ’’عالی شہر‘‘ کے امام جمعہ حجۃ الاسلام حمیدی نژاد نے ایک اجلاس میں دنیا کے موجودہ حالات کے پیش نظر گفتگو کرتے ہوئے کہا:ہمیں موجودہ حالات پر مزید گہرائی سے سوچنے کی ضرورت ہے، صیہونیت مخالف مظاہرے امریکی یونیورسٹیوں سے شروع ہوئے اور یورپی یونیورسٹیوں تک سرایت کر گئے، ذرا سوچیں کہ یہ اچانک کیا ہوگیا کہ امریکہ جیسے ملک میں جہاں اس قدر سیکوریٹی اور پولیس کا پہرا ہو کہ انسان کا دم گھٹ جائے، وہاں طلبہ اٹھ کھڑے ہوئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائیں؟

انہوں نے کہا: 10 سال پہلے رہبر معظم نے ان امریکی نوجوانوں کے نام ایک خط بھیجا تھا، اور اب ہم رہبر انقلاب کے خط کے نتائج دیکھ رہے ہیں، دنیا میں اچانک سب کچھ حاصل کر کے تیزی بدل رہا ہے، دنیا ظہور کے لئے آمادہ ہو رہی ہے، اس لیے ہمیں رہبر معظم کا مددگار بننا چاہیے۔

علی شہر کے امام جمعہ نے مزید کہا: یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بیدار کریں اور دنیا میں ہو رہی چیزوں اور واقعات سے خبردار کریں اور بتائیں کہ موجودہ حالات میں ہمارا کیا وظیفہ ہے، ہمیں اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ ان حالات میں کیا کریں، حالات حاضرہ کے مطابق منصوبہ بندی کریں اور نوجوانوں کو نماز جمعہ کی طرف مائل کریں تا کہ اس کے ذریعے انہیں اپنی ذمہ داریوں کا علم ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .