۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
1

حوزہ/ ایمسٹرڈیم میں ہالینڈ پولیس کی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی حامی طلباء پر حملہ کیا اور انہیں لاٹھیوں سے مارا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف دنیا بھر میں طلباء کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اس بار ہالینڈ کی پولیس نے ایمسٹرڈیم میں فلسطینی حامی طلبہ کے کیمپوں کو زبردستی اکھاڑ پھینکا اور طلبہ اور فلسطین کے حامیوں کو مارا پیٹا اور زخمی کیا۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمسٹرڈم یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلباء نے بینچوں، لکڑی کے تختوں اور اینٹوں سے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں اور انہوں نے آگ بجھانے والے آلات کے ذریعے پولیس کو کارروائی کرنے سے روکنے کی کوشش کی ، لیکن پولیس نے ان پر ڈنڈے برسائے اور ان کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کو ہٹا دیا،جن سینکڑوں مظاہرین کو پولیس نے یونیورسٹی کیمپس سے باہر نکال دیا تھا، انہوں نے آس پاس کی سڑکوں پر نعرے لگائےاور پولیس کو مخاطب کر کے نعرہ لگایا کہ تمہیں شرم آنی چاہئے۔

الجزیرہ نے ایسی ویڈیوز بھی شائع کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس نے ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں مظاہرین کے کیمپ پر حملہ کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا تاکہ غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں لگائے گئے خیموں کو اکھاڑ پھینکا جا سکے۔

منگل کے دن بھی ایمسٹرڈم یونیورسٹی میں متعدد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی، پولیس نے 169مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو سات مہینے ہوچکے ہیں اس دوران عالمی سطح پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہا اور اب ان کا دائرہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں تک پھیل چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .