۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
رسالت اصلی طلبه‌ اقامه دین خدا در جهان است

حوزہ / حجت الاسلام مجید رہنما نے دین خدا کے قیام کو طلباء دین کا اصلی فریضہ  قرار دیتے ہوئے کہا: طلبہ کو چاہئے کہ وہ دینِ خدا کو پوری دنیا میں نافذ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کاشان سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام مجید رہنما نے ایران کے شہر کاشان میں طلباء سے خطاب کے دوران کہا: اگر طالب علم اپنے حقیقی ہدف اور مشن کو پہچان لے اور اچھی طرح مطالعہ کرے تو وہ دنیا کو بدل سکتا ہے۔

انہوں نے طلباء کی طرف سے علم و دانش کے سیکھنے کو ان کا بہترین ہتھیار قرار دیا اور کہا: اگر طلباء اچھے اور بہترین طریقے سے مطالعہ کریں تو علم و دانش ان کا ایسا بہترین ہتھیار ہے جس سے وہ روحانیت و معنویت بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اس سے بہترین استفادہ بھی کر سکتے ہیں۔

حوزہ علمیہ میں تہذیب و تربیت کے شعبہ میں اخلاق و تربیت کے مدیر نے کہا: درست ہے کہ بعض مسائل کے سبب ملک کی اقتصادی صورتحال نے لوگوں کے لیے کئی مشکلات پیدا کی ہیں لیکن رہبر معظم انقلاب کے بقول کہ "ہم چوٹی اور عروج کے بالکل قریب ہیں اور جمہوریہ اسلامی ایران دنیا کے بہت سے ممالک کے لئے امید کا باعث ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .