جمعرات 9 مئی 2024 - 18:47
اسلام آباد میں یونیورسٹیز کے طلبا کا فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

حوزہ / پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبا نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور امریکی اور یورپی طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کئے۔

اس ریلی میں مختلف طلباء تنظیموں کے اراکین، سیاسی کارکنوں اور اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیز کی اکیڈمک تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی اور مظاہرے کے دوران "لبیک یا اقصی اور غزہ کی آزادی" کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور امریکی اور یورپی طلبا کے ساتھ بھی اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ان مظاہروں میں فلسطین کے شہر رفح پر جاری حملوں اور صیہونی حکومت کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha