۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تظاهرات در حمایت فلسطین

حوزہ/ عرب، یورپ اور لاطینی امریکہ کے بعض ممالک میں بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس شریف اور غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف بعض عربی، یورپی اور لاطینی امریکہ کے ممالک میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

یمن:

یمن میں حوثیوں نے اس ملک کے متعدد صوبوں میں غزہ اور بیت المقدس میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کیے ہیں جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یمن کے دارالحکومت میں ہوئے ایک بڑے مظاہرے میں تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹرز اور فلسطین اور یمن کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ یمن کے صوبوں صعده، ذمار، البیضاء، حجة اور إب میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تیونس:

تیونس کے دارالحکومت میں بھی مظاہرین نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی حملوں اور غزہ کی پٹی اور قدس شریف میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

لیبیا:

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں بھی مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ اس مظاہرے میں ہر صنف سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے فلسطین میں غاصب اسرائیل کی وحشیانہ سیاست کی مذمت کی۔

اردن:

اردن  میں روز نامہ نگاروں کی انجمن کے اراکین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا اور اسرائیلی جرائم کی شدید مذمت کی۔

برازیل اور ارجنٹائن:

برازیل اور ارجنٹائن کے بعض شہروں میں بھی لوگوں نے ملت فلسطین سے اظہار ہمدردی کے لیے مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے سرزمین فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

ڈنمارک:

ڈنمارک کے بعض شہروں میں بھی لوگوں نے فلسطینیوں سے ہمدردی کے اظہار کے لیے مظاہرے کیے۔ انہوں نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ مختلف شہروں میں ہوئے ان مظاہروں میں لوگوں نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .