۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مقبوضہ فلسطین؛ غزہ میں اسکول اور رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری

حوزہ/ غزہ پر11روزہ بمباری کے بعد صہیونی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود اسرائیل سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنا کر وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی پربمباری کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ پر11روزہ بمباری کے بعد صہیونی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود اسرائیل سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنا کر وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی پربمباری کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل  نے جنگی طياروں کے زریعے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے ميں کچھ فلسطینی گھروں اور اسکول کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں اور فلسطینی بچوں کا اسکول منہدم ہوگیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوجی ترجمان کا  بیان  سامنے آیا ہے کہ غزہ پر کیے گئے  فضائی حملے میں جس مقام کو نشانہ بنايا گيا ہے وہاں سے بارودی مواد کےآتش گیر غبارے اسرائيل کی جانب روانہ کيے جا رہے تھے جس کی وجہ سے کھیتوں میں آگ لگ گئی اور فصلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں 11 روزہ بمباری کے بعد اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم چند روز بعد ہی اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنا کر وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی پر دوبارہ بمباری شروع کردی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .