مقبوضہ فلسطین
-
مقبوضہ فلسطین پر آپریشن کا پہلا مرحلہ ختم، ہم نے 320 کٹیوشا راکٹ داغے: حزب اللہ
حوزہ/ حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے کے کامیاب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر 320 کاتیوشا راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
-
شام کے شہر حمص پر اسرائیلی کا فضائی حملہ
حوزہ/ اسرائیل نے ایک بار پھر شام پر فضائی حملہ کیا ہے، حالانکہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کے بیشتر میزائلوں کو درمیان فضا میں ہی مار گرایا ہے۔
-
نیتن یاہو کے خلاف لوگ تل ابیب کی سڑکوں پر اتر آئے
حوزہ/ صیہونی حکومت کی کابینہ کی تشکیل کے لیے مقرر کیے گئے وزیر اعظم نیتن یاہو کی ممکنہ کابینہ کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں ہفتے کو دیر رات تک مظاہرے ہوئے۔
-
صہیونیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے میں شدت پیدا کرنے کی دعوت دی گئی
حوزہ؍انتہائی دائیں بازو کی صہیونی شخصیت جو صہیونی حکومت کی دائیں بازو کی کابینہ میں داخلی سلامتی کی وزارت کا عہدہ رکھتی ہے، نے بنیاد پرست یہودی گروہوں کو مسجد اقصیٰ پر حملوں کو وسعت دینے اور اس میں شدت پیدا کرنے کی دعوت دی۔
-
مقبوضہ مغربی کنارہ نذر آتش، متعدد فلسطینی گرفتار، جھڑپیں جاری
حوزہ/ اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کے روز جنین شہر میں صدقی مرعیٰ نامی فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا جب کہ شہید رفعت عیسیٰ کی نماز جنازہ اسی شہر میں ادا کی گئی۔ اس فلسطینی نوجوان کو بدھ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے شہید کر دیا تھا۔
-
فلسطین میں قابض اسرائیلی صہیونی فورسز کی بربریت جاری؛ مزید 2 جوان شہید
حوزہ/مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب اسرائیلی فوج کی طرف سے ظلم و بربریت جاری ہے۔
-
مقبوضہ فلسطین میں شدت پسند یہودی عناصر کا متنازعہ رقص پرچم مارچ
حوزہ/ ہر سال ڈانس آف فلیگز نامی مارچ کو ایک خاص عنوان کے تحت منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی اسے ایک خاص عنوان دیا گیا ہے۔ اس جشن کے منتظمین نے یہ نعرہ لگایا ہے کہ "رقص پرچم مارچ، ہم آخر تک قدس کے اتحاد کے خواہاں ہیں"۔ اس نعرے سے ظاہر ہوتا ہے کہ غاصب صہیونی رژیم مقبوضہ بیت المقدس میں خاص اہداف حاصل کرنے کے درپے ہے۔
-
حزب اللہ لبنان کی قدرت کے سامنے اسرائیلی طاقت کا جنازہ
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے نے 40 منٹ تک مقبوضہ فلسطین کے اندر 70 کلو میٹر تک پرواز کرکے اسرائيلی حکام میں ہلچل مچا دی ہے۔
-
برطانیہ کا حماس کو دہشتگرد قراردینے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
حوزہ/ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نےاسلامی تحریک حماس پر برطانوی حکام کی ناجائز پابندی پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی حماس کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کی نظر میں حماس کو دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گرد ہیں۔
-
مقبوضہ فلسطین؛ غزہ میں اسکول اور رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری
حوزہ/ غزہ پر11روزہ بمباری کے بعد صہیونی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود اسرائیل سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنا کر وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی پربمباری کر رہا ہے۔
-
عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لیں، لیاقت بلوچ
حوزہ/ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا مؤقف وہی ہے جو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اس کو بھی تسلیم نہیں کرے گا۔
-
نجف اشرف میں عیسائی رہنما پوپ فرانسیس کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات +تصاویر
حوزہ/ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں دنیا کے کیتھولک عیسائيوں کے رہنما پوپ فرانسیس نے شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی اور اس دور میں عالم انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجز اور ان چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اللہ تعالی اور اس طرف سے آنے والے رسولوں پر ایمان اور عظیم اخلاقی اقدار پر عمل کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
-
خطبیب مسجد اقصی کا اہم پیغام:
اسرائیل کورونا وبا کی آڑ میں بیت المقدس اور فلسطینیوں کے خلاف اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کی کوشش کر رہا ہے
حوزہ/ مسجد اقصی کے خطیب اور سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل کرونا کی وبا کی آڑ میں بیت المقدس اور فلسطینیوں کے خلاف اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل نے کرونا کی وبا سے فائدہ اٹھا کر بیت المقدس میں فلسطینیوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا ہے۔
-
اسرائیل کی حزب اللہ کو ایک بار پھر گیڈر بھبکی
حوزہ/ صیہونی فوج نے ایک بار پھر حزب اللہ کو گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی سرحد پر حزب اللہ کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی قسم کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔
-
اسرائیل، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 800 نئے گھر
حوزہ/ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی آباد کاروں کے لیے آٹھ سو نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری کا حکم دے دیا ہے۔ مقبوضہ ویسٹ بینک میں پہلے ہی تقریبا ساڑھے چار لاکھ یہودی آباد ہیں۔