حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد، صہیونی حکومت کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، جبکہ تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر فلائٹس کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔
صہیونی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق، یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کیے گئے، جسے روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فوری حرکت میں آ گئے، اس دوران، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مرکز، مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں اور مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، صہیونی فوج اس حملے کی تفصیلات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جبکہ چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ یہ میزائل مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔
اسی اثنا میں، یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ