ہفتہ 15 مارچ 2025 - 20:51
دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنا عزت کے خاتمے اور غلامی و قتل و غارت کے آغاز کے مترادف ہے

حوزہ / آیت اللہ موسوی نے ہتھیار کو کرامت اور حاکمیت کے دفاع کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا: واحد دنیاوی قوت جو عوام کی حفاظت کر سکتی ہے، اسلحے کی طاقت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ بغداد آیت اللہ سید یاسین موسوی نے اپنے خطاب میں شام کے علوی نشین علاقوں میں حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے گروہ جولانی کے حملوں کو مجرمانہ قرار دیا اور کہا: ان حملوں میں بالخصوص شیعہ اور علوی علاقوں کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: ان حملوں میں کرد نشین علاقوں یا سویدا اور درعا کو نشانہ نہیں بنایا گیا کیونکہ جولانی گروہ ان علاقوں میں حملے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

آیت اللہ موسوی نے علویوں کی تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: علوی دراصل شیعہ اثنا عشریہ سے تعلق رکھتے تھے لیکن خطے میں جنگوں، خاص طور پر دورِ عثمانی میں علمی و تعلیمی مراکز سے دوری کے باعث ان کے اعتقادات میں انحراف پیدا ہو گیا۔

امام جمعہ بغداد نے عالمی طاقتوں، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کے شام کو کمزور کرنے کے کردار کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا: سابق شامی حکومت اختلافات کے باوجود، اسرائیلی توسیع پسندی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا: شامی فوج کا خاتمہ اور اس ملک کی حکومت کو کمزور کرنا بیرونی سازشوں کا نتیجہ ہے جس کا مقصد شام کو تقسیم اور تباہ کرنا ہے۔

آیت اللہ موسوی نے کہا: شامی عوام عرب اور کرد خود کو مسلح گروہوں جیسے ہیئت تحریر الشام کے آگے سر تسلیم خم کرنے سے انکار کر رہے ہیں اور مقامی فورسز اپنے دفاع کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ انہوں نے حالات کی بہتری اور بے گناہ شہریوں کے تحفظ پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha