حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ہمدان حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے آج صوبہ ہمدان میں تعینات مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر "یومِ فوج" کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: آج ملک کی طاقت ان تمام فوجی و سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے جو عوام اور ملک کی سلامتی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا: اگر امریکی صدر ایران سے متعلق اپنے الفاظ واپس لیتا ہے تو یہ ایران کے بہادر فرزندوں کی جہادی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ آج ملک کی طاقت دشمن کو کسی بھی قسم کی جارحیت کی اجازت نہیں دیتی۔
امام جمعہ ہمدان نے کہا: ایران کی موجودہ طاقت اور اقتدار نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئے ہیں۔ دشمن بخوبی جانتا ہے کہ وہ اس ملک کی فوج، سپاہ اور عوام کے فولادی عزم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
امام جمعہ ہمدان نے مزید کہا: آج ہم یہ طاقت جوہری مذاکرات کے میدان میں بھی دیکھ رہے ہیں۔ باوجود اس کے کہ دوسری طرف سے بعض دعوے اور مطالبات سامنے آئے، یہ صرف جمہوریہ اسلامی ایران ہی تھا جس نے مذاکرات کا وقت، مقام اور طریقہ کار طے کیا۔









آپ کا تبصرہ