جمعہ 25 اپریل 2025 - 20:55
انسانوں کے حقوق، حجاب اور مظلوموں کی حمایت اسلامی اور انقلابی اصولوں کا حصہ ہے

حوزہ/ تہران کے عارضی امام جمعہ حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابوترابی‌فرد نے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ انسانوں کے حقوق، حجاب اور مظلوموں کی حمایت اسلامی اور انقلابی اصولوں کا حصہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے عارضی امام جمعہ حجت‌ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابوترابی‌فرد نے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ انسانوں کے حقوق، حجاب اور مظلوموں کی حمایت اسلامی اور انقلابی اصولوں کا حصہ ہے جن کی حفاظت ضروری ہے۔

انہوں نے غزہ اور مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کو ایران کی بنیادی پالیسی قرار دیا اور یاد دلایا کہ ماہِ ذی القعدہ جنگ سے پرہیز کا مہینہ ہے، اور انسانوں کے حقوق کو پامال کرنا گویا خدا سے جنگ کے مترادف ہے۔

انہوں نے عبادت و بندگی کے لیے ۴۰ روزہ ریاضت کی ترغیب دی اور آیت اللہ بہجت کے قول کا حوالہ دیا کہ دنیا و آخرت کی اصلاح کا راستہ خدا سے تعلق اور نماز کی وابستگی میں ہے۔ حجاب، امر بالمعروف، اور انسانوں کے حقوق کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع کو ولایت سے تعلق کی مضبوطی کا موقع قرار دیا۔

انہوں نے ایران و امریکہ کے درمیان جاری غیر مستقیم مذاکرات کے سلسلے میں کہا کہ یہ مذاکرات احتیاط، دقت اور تردید کے ساتھ جاری ہے، انہوں نے عمان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کا مقصد منصفانہ و پائیدار معاہدہ ہے۔ ایران کی جوہری صنعت کی دفاعی حیثیت، وحدتِ ملی، سائنسی ترقی اور خود انحصاری کو قومی طاقت کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے اپنے خطبے میں اقتصادی ڈھانچے کی اصلاح، مرکزی بینک کی خودمختاری، نجی شعبے کی شرکت اور مہنگائی پر کنٹرول کو ترقی کی شرط قرار دیا اور حکومتی اداروں سے پائیدار اقتصادی ترقی کو بنیادی ہدف بنانے کی تاکید کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha