جمعہ 25 اپریل 2025 - 17:19
ایران اور امریکہ کے مذاکرات دنیا کی غیر معمولی توجہ کا مرکز

حوزہ/ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے آج قم المقدسہ میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو دنیا ایک غیر معمولی واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے کیونکہ تاریخ میں پہلی بار دو ایسے سخت دشمن ایک ہی میز پر آمنے سامنے ہیں جن کے درمیان پانچ دہائیوں سے تنازع جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے آج قم المقدسہ میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو دنیا ایک غیر معمولی واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے کیونکہ تاریخ میں پہلی بار دو ایسے سخت دشمن ایک ہی میز پر آمنے سامنے ہیں جن کے درمیان پانچ دہائیوں سے تنازع جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ان مذاکرات کو صرف ایک سیاسی مکالمہ نہیں بلکہ دو عالمی طاقتوں کے اقتدار کی آزمائش کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ امریکہ ایران کو کمزور دکھانے کی کوشش میں ہے اور اسے جوہری ہتھیاروں سے روکنے پر زور دے رہا ہے، جبکہ ایران اپنی قدرتی حق یعنی پابندیوں کے خاتمے پر زور دے رہا ہے۔

آیت اللہ سعیدی نے کہا کہ ایرانی قوم امریکہ کی استکباری سیاست سے اچھی طرح واقف ہے اور وہ جانتی ہے کہ کامیابی صرف نصرتِ الٰہی سے حاصل ہوگی۔ انہوں نے طبس میں ۵ اردیبهشت ۱۳۵۹ کو امریکی فوجی کارروائی کی ناکامی کو خدا کی مدد سے حاصل ہونے والی ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے فرمایا کہ ان کی ہجرت نے قم کو ایک علمی و تہذیبی مرکز میں بدل دیا، اور وہ آج بھی اسلامی دنیا کی خواتین کے لیے ایک مکمل نمونہ ہیں۔

آیت اللہ سعیدی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا دور علمی بیداری کا زمانہ تھا، اور ہمیں بھی وقت کے تقاضوں کو سمجھ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ آج اسلامی وحدت کی حفاظت اور مذہبی مقدسات کی حرمت کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔ دشمن ہماری صفوں میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش میں ہے، لہٰذا بصیرت، اتحاد اور رہبر معظم انقلاب کی حمایت کے ذریعے ہمیں ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha