ہفتہ 19 اپریل 2025 - 08:28
ایران دنیا بھر میں مظلوموں کی حمایت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے

حوزہ/ حجت الاسلام ایزدی نے کہا: اگر امریکہ کی حمایت نہ ہوتی تو کئی سال پہلے ہی صیہونی غاصب حکومت کا ناپاک وجود ختم ہو چکا ہوتا۔ ایران اسلامی جہاں اور جب بھی ضرورت پڑی، مظلوموں کی حمایت کے لیے پیش پیش رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کوہبنان حجت الاسلام حسن ایزدی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران غزہ کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: غزہ کے عوام تنہا اور مظلومانہ طور پر اپنی دفاع میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا: امریکہ اور صیہونی حکومت عالمی برادری کو جنگل کے قانون اور درندگی کی طرف لے جا رہے ہیں جبکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ غاصب اور ظالم صیہونی غزہ کے بچوں اور خواتین کو خاک و خون میں غلطاں کر رہے ہیں۔

امام جمعہ کوہبنان نے مزید کہا: اگر امریکہ کی حمایت نہ ہوتی تو کئی سال پہلے ہی صیہونی حکومت کا ناسور ختم ہو چکا ہوتا۔ ایران اسلامی ہر جگہ جہاں ضرورت پیش آئی، مظلوموں کی حمایت کے لیے میدان میں حاضر ہوا ہے۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اسلامی ممالک کا ایک دوسرے سے تعاون اور اعتماد، دوسروں پر انحصار سے بہتر ہے۔ ہم مذاکرات کرنے والے بالمقابل سے بدگمان ضرور ہیں لیکن اپنی توانائیوں پر خوش بین بھی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha