۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سید حسن نصر اللہ

حوزہ/ انہوں نے ناجائز صیہونی حکومت کی امریکہ کی فوجی حمایت کی طرف اشارہ کیااور کہا کہ خطے میں گرنے والے خون کے ہر قطرے کا ذمہ دای امریکہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جمعہ کے روز تحریک حزب اللہ کے کمانڈروں کی شہادت کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ناجائز صیہونی حکومت کی امریکہ کی فوجی حمایت کی طرف اشارہ کیا، انہوں نے کہا کہ خطے میں گرنے والے خون کے ہر قطرے کا ذمہ دای امریکہ ہے ، حسن نصر اللہ کے مطابق صہیونی صرف اس امریکہ کی کٹھ پتلی ہیں۔

حزب اللہ کے رہنما نے اس تحریک کے ارکان کے جذبہ ایثار اور عزم کو اہم ترین خصوصیت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ مزاحمت کی وجہ سے ہی آج ناجائز صیہونی حکومت بحران کا شکار ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حزب اللہ کے ارکان میں قربانی کا جذبہ عارضی نہیں ہے بلکہ ان کی آگہی و معرفت اور اپنے ہدف کی شناخت کی وجہ سے ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تنازع جاری رہے گا۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے مطابق مزاحمت کے مرکز میں موجود لوگ قدس کی راہ میں لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مزاحمت کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی راہ میں چلنے والے ہمیشہ شہادت کے لیے آمادہ ہوتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا: ہماری زبانیں غزہ کے عوام کی شاندار مزاحمت اور استقامت کو بیان کرنے سے قاصر ہیں، صیہونی حکومت اور امریکہ کو یہ توقع نہیں تھی کہ لبنانی مزاحمت غزہ کے لیے حمایتی محاذ بنانے کی ہمت اور جرات رکھتی ہے، مزاحمت کا ہدف یہ ہے کہ اس جنگ میں دشمن کو شکست دی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .