۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
لبنان

حوزہ/ صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے 10 راکٹ لبنان کے قریب قابض صہیونی فوج کے ہیڈکوارٹر کی طرف داغے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے 10 راکٹ لبنان کی سرحد کے قریبی علاقے راس الناقورہ میں موجود قابض صہیونی فوج کے ہیڈکوارٹر کی طرف داغے گئے ہیں۔

غاصب صہیونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ راس الناقورہ میں فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر پر تقریباً 10 راکٹ فائر کیے گئے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس کے بعد فوجی دستے لبنان میں اس مقام کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں سے راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بھی اطلاع دی ہے کہ لبنان کی طرف سے لبنان کی سرحد کے قریب شلومی کے علاقے میں ایک فوجی ہیڈکوارٹر کی طرف 10 راکٹ داغے گئے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، اس حملے کے بعد اس علاقے میں خطرے کے سائرن بج گئے۔

البتہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پا رہا کہ صہیونی فوج کا ریڈیو اور چینل 12 دونوں ایک ہی حملے کی بات کر رہے ہیں یا دو الگ الگ حملوں کے بارے میں!!۔

لبنان کی تحریک حزب اللہ غزہ میں طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے صرف ایک دن بعد یعنی 8 اکتوبر سے ہی غاصب صہیونی حکومت کے مقابل آگئی اور غاصب حکومت کے ٹھکانوں کو میزائلوں اور مناسب ہتھیاروں سے بار بار نشانہ بنایا، اور صہیونی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ میں اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .