ہفتہ 2 مارچ 2024 - 12:01
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 حملے؛ غزہ میں شہداء کی تعداد 30 ہزار 228 تک پہنچ گئی

حوزہ/غزہ کی وزارت صحت نے شہداء کی تعداد 30,228 اور زخمیوں کی تعداد 71,377 ہونے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے آج (2 مارچ) کو شہداء کی تعداد 30,228 ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ گزشتہ 147 دنوں میں 71,377 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ قابض صہیونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہریوں کے خلاف 16 حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں 193 شہید اور 920 زخمی ہوئے۔

اشرف القدرہ نے یہ بھی بتایا کہ 7000 سے زائد شہداء کی لاشیں ابھی بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں ، ریسکیورز ابھی تک ان تک نہیں پہنچ سکے۔

اس دوران الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ کمال عدوان اسپتال میں 8 بچے غذائی قلت اور علاج نہ مل پانے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں، دوسری جانب غزہ کی الرشید اسٹریٹ پر واقع "النابلسی" چوک میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے حملے پر بین الاقوامی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے، خوراکی امداد لے جانے والے ٹرک سے مدد لینے کے لیے الرشید اسٹریٹ پر واقع النابلسی چوک میں جمع ہونے والے لوگوں پر اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کے حملے میں کم از کم 109 شہید اور 760 زخمی ہو گئے ہیں۔

ان مشکلات کی حالت میں اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی مقدار جنوری کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہوئی ہے، اسرائیلی حکومت امداد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتی، خاص طور پر غزہ کے شمالی حصے میں، جس کی وجہ سے لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں اور روزانہ اسی وجہ سے متعدد افراد اپنی جان کھو دے رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha