۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: عالمی برادری کو مذہب سے بالا تر ہو کر انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممتاز مذہبی سیاسی اسکالر اور امام جمعہ ملبورن علامہ اشفاق وحیدی نے غزہ میں ایک مدت سے جاری جنگ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسرائیلی جارحیت نے خطے میں امن و امان کے مسائل پیدا کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے روز بروز انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ عالم اسلام متحد ہو کر ان مظالم کو روکنے کے لیے آواز بلند کرے۔

انہوں نے کہا: خطے میں جہاں پر بھی قتل و غارت اور دہشت گردی ہو رہی ہے عالمی ادارے اس کو روکنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان میں نئی حکومت کے حکمرانوں سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ قانون کی بالا دستی اور ملک کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کریں گے تاکہ پاکستانی عوام کے مسائل جیسے مہنگائی، بے روز گاری، دہشتگردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .