۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: ماہ رمضان المبارک  تذکیہ نفس، مناجات و دعا کے مہینے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی  اور بیت المقدس پر غاصب جنایت کاروں کے خلاف آواز بلند کرنے کا پیغام لاتا ہے ۔ اس ماہ میں انسان اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے ماہ رمضان کی آمد پر نماز جمعہ کے خطبے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: رمضان المبارک کا آخری جمعہ امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق اسرائیل کا ناجائز اور غیر قانوں بیت المقدس پر قبضے کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اور ان کی مدد کے لیے آواز بلند کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ عالم اسلام میں اپنے حقوق کی حصولی اور بیت المقدس کو آزاد کرانے شعور پیدا ہو سکے ۔

انہوں نے کہا: روزہ احساس کا نام ہے جب انسان روزہ رکھتا ہے تو اس میں غریبوں اور محروموں کا احساس پیدا ھوتا ہے یہ روزہ کی قبولیت کی نشانی ہے

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: دور حاضر میں استعمار سے بیزاری اور عوام کو ان کے ہتھکنڈوں سے آگاہی دینا بہت ضروری ہے تاکہ عالم اسلام کے حکمران اپنے دشمن کو پہچان سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: اقوام متحدہ تمام مذاہب کے مقدسات کی آزادی اور ان کے احترام کے لیے اقدامات کرے اور اسرائیل سے قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے جدوجہد کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .