۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: فلسطین، یمن، کشمیر کی مظلوم عوام پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا تمام عالم اسلام کے حکمرانوں پر فرض ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کانبرا آسٹریلیا میں سفارت جمہوری اسلامی ایران کے قائم مقام سفیر جناب آقای دکتر پور نجف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: فلسطین، یمن، کشمیر کی مظلوم عوام پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا تمام عالم اسلام کے حکمرانوں پر فرض ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما نے کہا: طاغوتی ایجنڈ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر استعمار کے مظالم کی پالیسیوں کا حصہ ہیں جن کی عالم اسلام بھر پور مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم مظلومین اور قدس کی آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دنیا میں جہاں پر بھی انسانی قتل و غارت کا بازار گرم ہے ہر مذہب اس کی مذمت کرتا ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو ان ممالک کے خلاف اقدامات کرنے چائیے جن کی پالیسیاں انسانی قتل عام اور دہشتگردی پر مبنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں معاشرے کے تمام طبقات میں اتحاد و وحدت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر اور تمام مسلمانوں کو یک جان ہوکر بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین، یمن، افغانستان، عراق، بحرین اور کشمیر کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کی آواز کو بلند کرنا ہے تاکہ دنیا سے مظالم کا خاتمہ ہو سکے۔

امام جمعہ ملبورن نے کہا: بیت المقدس کی آوازی کسی ایک مکتب کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ قدس کی آزادی کے لیے عالمی اداروں کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .