۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: نوجوان نسل کو مذہب کی آگاہی کے ذریعے پروان چڑھانا چاہئےاور ہماری اولین  بنیادوں پر ترجیح ان کی تربیت ہونی چاہئیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے خطبہ نماز جمعہ میں کہا: نوجوان نسل کو مذہب کی آگاہی کے ذریعے پروان چڑھانا چاہئے اور ہماری اولین ترجیح ان کی تربیت ہونی چاہئیے۔

انہوں نے کہا: طاغوت نے ہمیشہ مذہب پر مختلف طریقوں سے حملہ اور عوام میں دوریاں پیدا کر کے حکمرانی کی ہے۔ جس کی وجہ سے انتہاء پسندی فرقہ واریت اور دہشت گردی کو فروغ ملا۔

ملبورن کے امام جمعہ نے کہا:مذہب اور انسانیت کی معرفت کا ایک بہترین نظام، نظامِ ولایتِ فقیہ ہے۔ جس نظام سے تمام طبقات کے حقوق محفوظ ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے ولادت باسعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے موقع پر تمام شیعیانِ جہان، رہبر معظم، مجتہدین اور علماء کرام کو تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: ہمیں حضرت امام رضا علیہ السلام کی سیرت و کردار سے ایک ہی پیغام ملتا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو انسانیت کی خدمت کریں۔

انہوں نے مزید کہا: امام علیہ السلام نے دینِ الہی کے تحفظ کے لیے ہر دور میں جدوجہد کی اور تر تمام مشکلات اور مصیبتوں کو برداشت کر کے توحید اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو عام کیا۔

ملبورن کے امام جمعہ نے کہا: ہم دورِ حاضر میں امام علی رضا علیہ السلام کے بتائے ہوئے سنہری اقوال اور اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگی اور معاشرے میں خوشحالی لا سکتے ہیں۔

ملبورن کے امام جمعہ نے بھارت میں ہونے والی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ایک عرصہ سے بھارت میں مسلسل اس قسم کے واقعات ہو رہے ہیں۔ جس پر عالمِ اسلام میں سخت غم و حصہ پایا جاتا ہے۔ ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کے مرتکب افراد کے لئے سخت سے سخت سزاء کے اقدامات کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .