حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزى نائب صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تہيم پارک لاہور ميں نعرہ حيدرى لگانے پر نوجوان کو قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دى جائے اور فورى گرفتار کیا جائے اور اگر ايسا نہ کیا گیا تو مومنين کو پرامن احتجاجوں سے کوئى نہیں روک سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لينے چاہئے ايسے واقعات کى جس میں نعرہ حيدرى کى وجہ سے قتل کيا جائے، يہ کسى اصحاب کو برا بھلا نہیں کہا گيا یا کوئى ازواج نبی کا مسئلہ نہیں ہے کوئى مذہب و مکتب کى بات نہیں ہے مولا علی (ع) کا نعرہ لگانے پر يہ قتل کيا گيا ہے۔
مرکزى نائب صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ ہم نہ فقط مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ ايسے خبيث عناصر جو ملک و قوم کے دشمن ہیں انہيں فورى طور پر گرفتار کر کے کيفرِ کردار تک پہنچایا جائے ، پورے ملک میں قوم کے اندر تشويش پائى جارہى ہے اور ورنہ يہ ايسا سمندر اٹھے گا جس کے سیلاب میں سب لوگ بہہ جائيں گے اور ايسے واقعات قابلِ برداشت نہیں ہیں۔